Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تکمیل

علینا عترت

تکمیل

علینا عترت

MORE BYعلینا عترت

    کہیں پہ دور کسی اجنبی سی گھاٹی میں

    کسی کا ایک حسیں شاہکار ہو جیسے

    مصوری کی اک عمدہ مثال لگتی تھی

    کوئی عنایت پروردگار ہو جیسے

    بنانے والے نے اس کو بنا کے چھوڑا تھا

    اور اس کے چہرے پہ اک نام لکھ کے چھوڑا تھا

    نہ دی زباں نہ کوئی آئینہ دیا اس کو

    بنا کے بت یوں زمیں پر سجا دیا اس کو

    اسے زمانے کی باتوں سے کچھ گلہ ہی نہ تھا

    سواے جسم کے احساس کچھ ملا ہی نہ تھا

    پھر ایک روز کسی نرم نرم جھونکے نے

    کہا یہ کان میں آ کر بہت ہی چپکے سے

    ذرا سا آنکھوں کو کھولو تو تم کو دکھلاؤں

    مہکتی زندگی کیسے ہے تم کو سکھلاؤں

    کہاں سے آئی ہو کب سے یہاں کھڑی ہو تم

    مرے وجود کے ہر رنگ سے جڑی ہو تم

    یہ گنگناتی ہوئی وادیاں یہ گل کاری

    ندی کی جھومتی گاتی ہوئی یہ کلکاری

    یہ دھوپ چھاؤں کے بادل یہ مخملی احساس

    مچل رہے ہیں بہت پیار سے تمہارے پاس

    مہکتے دل ہیں یہاں خوشبوئے محبت سے

    خدا کے نور سے پیدا ہوئی حرارت سے

    ہوا کا جھونکا جو کانوں میں اس کے بول گیا

    تو اس نے چونک کے پلکوں کو اپنی کھول دیا

    یہ وادیوں کا حسیں رنگ اس نے جب دیکھا

    ہوئی یہ سوچ کے حیران اس نے اب دیکھا

    بدن میں جتنے تھے احساس وہ مچلنے لگے

    نظارے اس کی نگاہوں کے ساتھ چلنے لگے

    یہ رنگ و نور کے قصے سمجھ میں آنے لگے

    حسین آنکھوں میں کچھ خواب جھلملانے لگے

    اور ایسے ہو کے مکمل وہ حسن کی مورت

    کسی کے پیار کی خوشبو سے بن گئی عورت

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے