Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پروفیسر

رضا نقوی واہی

پروفیسر

رضا نقوی واہی

MORE BYرضا نقوی واہی

    کالج کے مدرس سے جو ہو آپ کو ملنا

    وہ پچھلے پہر اپنے نشیمن میں ملے گا

    اور صبح کو وہ چند کتابوں کا مؤلف

    ناشر سے تقاضائے‌‌ کمیشن میں ملے گا

    اور دن کو وہ کالج میں پڑھانے سے زیادہ

    مشاطگیٔ زلف الیکشن میں ملے گا

    کھولے گا سیاست کی گرہ چشم زدن میں

    لیکن دم لیکچر بڑی الجھن میں ملے گا

    غالبؔ کے کسی شعر کا مطلب نہ سمجھ کر

    پیش طلبا قلب کی دھڑکن میں ملے گا

    الجھے گا جو اقبالؔ کے گیسوئے خودی میں

    تجزیۂ فن کارئ ملٹن میں ملے گا

    لیکچر بھی جو دے گا تو وہ میٹر سے زیادہ

    الجھا ہوا اسٹائل و ڈکشن ملے گا

    تحقیق کا سودا کبھی ہوگا تو سر شام

    پڑھتا ہوا کتبہ کسی مدفن میں ملے گا

    اور رات کو بچوں کو کسی بات پہ دھپ کے

    مکھی کی طرح بیوی سے بھن بھن میں ملے گا

    مأخذ:

    (Pg. 40)

    • مصنف: رضا نقوی واہی
      • ناشر: نسیم بک ڈپو، لکھنؤ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے