Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

رفتگاں کا پتا

آشو مشرا

رفتگاں کا پتا

آشو مشرا

MORE BYآشو مشرا

    وہ سارے رشتہ

    جنہیں تمہارے قریب آ کر بھلا دیا تھا

    وہ سب مراسم کہ جن کو میں نے

    تمہاری قربت میں توڑ ڈالا

    تمہاری زلفوں کا سایہ پا کر کے

    جن درختوں کی ٹھنڈی چھاؤں سے اٹھ گیا تھا

    وہ ساری آنکھیں

    جو راہ الفت پہ میری آمد کی منتظر تھیں

    وہ سارے پاؤں جو ساتھ چلنے کی خواہشوں میں کھڑے ہوئے تھے

    مگر پلٹ کر نہ دیکھا میں نے

    پر اب جو موسم بدل گیا ہے

    تم اب نہیں ہو

    تو سارے رشتہ سبھی مراسم گھنے درختوں کی ٹھنڈی چھاؤں

    کسی کی آنکھیں کسی کے پاؤں

    یہ پوچھتے ہیں

    اداس آنکھوں میں اجڑے خوابوں کی لاش لے کر

    جہان فانی میں پھر رہے ہو

    سنبھل کے چلنے کی بے جا کوشش میں گر رہے ہو

    وہ شخص جس کی وجہ سے تم نے ہمیں ناکارہ

    وہ اب کہاں ہے

    وہ جس کی باتیں سنا سنا کر جلاتے رہتے تھے

    کیا ہوا وہ

    کہاں گیا وہ

    انہیں بتاتا ہوں سرد موسم میں دھوپ تھی سو

    بے رخی کی ردا کو اوڑھے کسی دوپہری میں سو گئے ہو

    تم اک پرائے کے ہو گئے ہو

    کسی سے کہتا ہوں اچھے لوگوں کی صحبتوں میں سنور گئے ہو

    کسی سے کہتا ہوں مر گئے ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے