Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سالگرہ کی رات

ن م راشد

سالگرہ کی رات

ن م راشد

MORE BYن م راشد

    آج دروازے کھلے رہنے دو

    یاد کی آگ دہک اٹھی ہے

    شاید اس رات ہمارے شہدا آ جائیں

    آج دروازے کھلے رہنے دو

    جانتے ہو کبھی تنہا نہیں چلتے ہیں شہید؟

    میں نے دریا کے کنارے جو پرے دیکھے ہیں

    جو چراغوں کی لویں دیکھیں ہیں

    وہ لویں بولتی تھیں زندہ زبانوں کی طرح

    میں نے سرحد پہ وہ نغمات سنے ہیں کہ جنہیں

    کون گائے گا شہیدوں کے سوا؟

    میں نے ہونٹوں پہ تبسم کی نئی تیز چمک دیکھی ہے

    نور جس کا تھا حلاوت سے شرابور

    اذانوں کی طرح!

    ابھی سرحد سے میں لوٹا ہوں ابھی،

    میں ابھی ہانپ رہا ہوں مجھے دم لینے دو

    راز وہ ان کی نگاہوں میں نظر آیا ہے

    جو ہمہ گیر تھا نادیدہ زمانوں کی طرح!

    یاد کی آگ دہک اٹھی ہے

    سب تمناؤں کے شہروں میں دہک اٹھی ہے

    آج دروازے کھلے رہنے دو

    شاید اس رات ہمارے شہدا آ جائیں!

    وقت کے پاؤں الجھ جاتے ہیں آواز کی زنجیروں سے

    ان کی جھنکار سے خود وقت جھنک اٹھتا ہے

    نغمہ مرتا ہے کبھی، نالہ بھی مرتا ہے کبھی؟

    سنسناہٹ کبھی جاتی ہے محبت کے بجھے تیروں سے؟

    میں نے دریا کے کنارے انہیں یوں دیکھا ہے

    میں نے جس آن میں دیکھا ہے انہیں

    شاید اس رات،

    اس شام ہی،

    دروازوں پہ دستک دیں گے!

    شہدا اتنے سبک پا ہیں کہ جب آئیں گے

    نہ کسی سوئے پرندے کو خبر تک ہوگی

    نہ درختوں سے کسی شاخ کے گرنے کی صدا گونجے گی

    پھڑپھڑاہٹ کسی زنبور کی بھی کم ہی سنائی دے گی

    آج دروازے کھلے رہنے دو!

    ابھی سرحد سے میں لوٹا ہوں ابھی

    پار جو گزرے گی اس کا ہمیں غم ہی کیوں ہو؟

    پار کیا گزرے گی معلوم نہیں

    ایک شب جس میں

    پریشانیٔ آلام سے روحوں پہ گرانی طاری

    روحیں سنسان یتیم

    ان پہ ہمیشہ کی جفائیں بھاری

    بوئے کافور اگر بستے گھروں سے جاری

    بے پناہ خوف میں رویائے شکستہ کی فغاں اٹھے گی

    بجھتی شمعوں کا دھواں اٹھے گا

    پار جو گزرے گی معلوم نہیں

    اپنے دروازے کھلے رہنے دو

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    ضیا محی الدین

    ضیا محی الدین

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے