تلاش
دلچسپ معلومات
(قلعہ احمد نگر جہاں کانگریسی رہنما نظر بند تھے ۔ اسی جیل میں رہ کر مولانا ابوالکلام نے بھی اپنی مشہور تصنیف ''غبار خاطر'' تحریر کی)
یہ بجھی سی شام یہ سہمی ہوئی پرچھائیاں
خون دل بھی اس فضا میں رنگ بھر سکتا نہیں
آ اتر آ کانپتے ہونٹوں پہ اے مایوس آہ
سقف زنداں پر کوئی پرواز کر سکتا نہیں
جھلملائے میری پلکوں پہ مہ و خور بھی تو کیا؟
اس اندھیرے گھر میں اک تارا اتر سکتا نہیں
لوٹ لی ظلمت نے روئے ہند کی تابندگی
رات کے کاندھے پہ سر رکھ کر ستارے سو گئے
وہ بھیانک آندھیاں، وہ ابتری، وہ خلفشار
کارواں بے راہ ہو نکلا، مسافر کھو گئے
ہیں اسی ایوان بے در میں یقیناً رہنما
آ کے کیوں دیوار تک نقش قدم گم ہو گئے
دیکھ اے جوش عمل وہ سقف یہ دیوار ہے
ایک روزن کھول دینا بھی کوئی دشوار ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.