Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Ahmad Javaid's Photo'

احمد جاوید

1948 | کراچی, پاکستان

ممتاز معاصر پاکستانی شاعروں میں شامل

ممتاز معاصر پاکستانی شاعروں میں شامل

احمد جاوید کے اشعار

1.9K
Favorite

باعتبار

دل بیتاب کے ہم راہ سفر میں رہنا

ہم نے دیکھا ہی نہیں چین سے گھر میں رہنا

دنیا مرے پڑوس میں آباد ہے مگر

میری دعا سلام نہیں اس ذلیل سے

یہ ایک لمحے کی دوری بہت ہے میرے لیے

تمام عمر ترا انتظار کرنے کو

یہ کیا چیز تعمیر کرنے چلے ہو

بنائے محبت کو ویران کر کے

خبر نہیں ہے مرے بادشاہ کو شاید

ہزار مرتبہ آزاد یہ غلام ہوا

عجب سفر تھا عجب تر مسافرت میری

زمیں شروع ہوئی اور میں تمام ہوا

سکھ کی خاطر دکھ مت بیچ

جال کے پیچھے جال نہ ڈال

ہمیشہ دل ہوس انتقام پر رکھا

خود اپنا نام بھی دشمن کے نام پر رکھا

گھر اور بیاباں میں کوئی فرق نہیں ہے

لازم ہے مگر عشق کے آداب میں رہنا

ایک آنسو سے کمی آ جائے گی

غالباً دریاؤں کے اقبال میں

دل سے باہر آج تک ہم نے قدم رکھا نہیں

دیکھنے میں ظاہرا لگتے ہیں سیلانی سے ہم

اس کی آنکھوں کے وصف کیا لکھوں

جیسے خوابوں کا بیکراں ٹھہراؤ

مشغول ہیں صفائی و توسیع دل میں ہم

تنگی نہ اس مکان میں ہو میہمان کو

تری دنیا میں اے دل ہم بھی اک گوشے میں رہتے ہیں

ہمیں بھی کچھ امیدیں ہیں تری عالم پناہی سے

یہی دل جو اک بوند ہے بحر غم کی

ڈبو دے گا سب شہر طوفان کر کے

گہوارۂ سفر میں کھلی ہے ہماری آنکھ

تعمیر اپنے گھر کی ہوئی سنگ میل سے

آمادہ رکھیں چشم و دل سامان حیرانی کریں

کیا جانیے کس وقت وہ نظارہ فرمانی کریں

طلوع ساعت شب خوں ہے اور میرا دل

کسی ستارۂ بد کی نگاہ میں آیا

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے