Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Bano Tahira Sayeed's Photo'

بانو طاہرہ سعید

1922 - 2001 | حیدر آباد, انڈیا

بانو طاہرہ سعید کا تعارف

اصلی نام : بانو طاہرہ سعید

پیدائش : 01 Nov 1922 | آگرہ, اتر پردیش

بانو طاہرہ سعید:ایرانی نژاد خاتون،شاعرہ،افسانہ نگاراور مترجم۔پیدائش آگرہ، تعلیم لکھنؤاور تہران(ان کے والد ایرانی  تھے،ہندوستان کے کئی شہروں میں انگریزی کے پروفیسر رہے)، سکونت حیدر آباد(حیدر آباد کے بریگیڈئر سعید سے ان کی شادی ہوئی تھی)  بیسویں صدی کی آخری دہائی میں ان کا انتقال ہوا۔ اردو،فارسی، انگریزی اور فرنچ زبانو ں پر عبور رکھتی تھیں۔اردو،فارسی اور انگریزی میں شاعری اور افسانہ نگاری کرتی تھیں۔ ان کی متعدد کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔1961 میں شاہ ایران اور ملکہ فرح دیبا نے  اور 1959میں آندھرا پردیس اردو اکادمی نے، اورلکھنوکی میر اکاڈمی نے ایوارڈس سے نوازا۔ ان کی شاعر ی پر عثمانیہ یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے ایم فل کیا ہے۔ ان کی شاعری اور افسانوں کا  نظموں کا ترجمہ انگریزی۔ تیلگو  اور دیگر زبانوں میں ہوچکا ہے۔آل انڈیا ریڈیو اور دور درشن سے ان کا کلام نشرہوتا تھا۔مشاعروں میں اپنا کلام بہت پروقار اور منفرد انداز میں پیش کرتی تھیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے