عشق میں نسبت نہیں بلبل کو پروانے کے ساتھ
وصل میں وہ جان دے یہ ہجر میں جیتی رہے
ذکی، جعفر علی خاں
نام جعفر علی خاں ، ذکی تخلص۔ شاہ عالم کے دربار میں پنج ہزاری منصب پر فائز تھے۔ شجاع الدولہ ، صوبے دار اودھ کے ہمراہ بہار اور بنگالہ کی مہم میں ۱۷۶۰ء میں شریک ہوئے۔ نظامت مرشدآباد کے امیدوار تھے، کامیابی نصیب نہیں ہوئی۔ ۶۵۔۱۷۶۴ء میں مرشد آباد میں انتقال ہوا۔
بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:36