Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Munshi Naubat Rai Nazar Lakhnavi's Photo'

منشی نوبت رائے نظر لکھنوی

1864 - 1923 | لکھنؤ, انڈیا

شاعر،خدنگ نظر،زمانہ کانپوراور ادیب جیسے رسائل کے مدیر

شاعر،خدنگ نظر،زمانہ کانپوراور ادیب جیسے رسائل کے مدیر

منشی نوبت رائے نظر لکھنوی کا تعارف

تخلص : 'نظر'

اصلی نام : منشی نوبت رائے

پیدائش :لکھنؤ, اتر پردیش

وفات : 10 Apr 1923

بننے لگے ہیں داغ ستارے خوشا نصیب

تاریک آسمان شب انتظار تھا

نام منشی نوبت رائے،نظر تخلص 1864 میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے ۔ایک معزز سکسینہ کائستھ خاندان سے تعلق رکھتے تھے ۔اردو،فارسی اور انگریزی کی تعلیم حاصل کرکے ہمہ تن شعر و شاعری میں منہمک ہوگئے۔شاعری میں آغا مظہر لکھنوی سے تلمذ حاصل تھا۔1897 میں اپنا ادبی رسالہ’’خندگ نظر‘‘ لکھنؤ جاری کیا۔1904 میں نظر رسالہ’’زمانہ‘‘ کے سب ایڈیٹر مقرر ہوئے۔1910 میں الہ آباد میں رسالہ’’ادیب‘‘ کے ایڈیٹر کے منصب پر فائز ہوئے۔ رسالہ’’ادیب‘‘ کے ساتھ ان کا تعلق دو سال تک رہا۔ کانپور میں دوبارہ رسالہ’’زمانہ‘‘ اسٹاف میں داخل ہوگئے۔آخر میں لکھنؤ کے مشہور’’اودھ اخبار ‘‘ کے ایڈیٹر کے فرائز انجام دیے۔ ان کی نواسی  اور بیٹی کے انتقال کے بعد وہ بہت دل برداشتہ ہوگئے اور انہوں نے’’اودھ اخبار‘‘ سے قطع تعلق کرلیا۔ 10 اپریل1923 کو اسی دارفانی سے کوچ کرگئے۔


موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے