Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

نواب شاہجہاں بیگم شاہجہاں

1838 - 1901

نواب شاہجہاں بیگم شاہجہاں کا تعارف

اصلی نام : شاہجہاں بیگم

پیدائش :بھوپال, مدھیہ پردیش

شاہجہاںؔ ۔ نواب شاہجہاں بیگم پہلے شیریں تخلص تھا۔ دیوان اول اردو اسی تخلص کے ساتھ شائع ہوا ہے۔ اس کے بعد اردو میں تاجورؔ اور فارسی میں شاہجہاںؔ تخلص اختیار کیا۔ 1254 ؁ء میں قلعہ اسلام نگر میں جو بھوپال سے تھوڑے فاصلہ پر ہے ولادت ہوئی۔ ’’خورشید اقبال‘‘ اور ’’مشتری قدر‘‘ مادۂ ولادت ہے۔ والد ماجد غفر آن مآب جہانگیر محمد خانصاحب دولہ اور والدۂ محترمہ نواب سکندر بیگم صاحبہ ہردوائی بھوپال تھے۔
1285 ؁ء کو صدر آرائے ریاست ہوئیں۔ جو دوکرم میں یکتائے دوراں اور فضل و کمال میں حیدر زماں۔ آپ کے عہد میں ریاست اوج و کمال کو پہنچی بیروں شہر بلدۂ نو آباد موسوم بہ شاہجہاں پور، آباد کیا۔ اس کے علاوہ دیگر تعمیرات بھی ہوئیں۔ تاج محل بنا۔ جشن شاہانہ کا سامان کیا۔ دو لاکھ روپیہ صرف ہوا۔ ہزاروں خلقت ہائے فاخرہ جملہ ملازمین و متوسلان ریاست کو عطا ہوئے اور تقریباً ایک لاکھ آدمیوں کو سامان خلعت و دعوت ضیافت عنایت ہوا، اور رفاہ عام کے بھی کارہائے نمایاں ظہور میں آئے۔ ہوشنگ آباد سے بھوپال تک 50 لاکھ روپیہ صرف کر کے ریلوے لائن بنوادی اور 1302 ؁ء کو جاری ہوگئی طبیعت شعر و سخن کی طرف مائل تھی۔ نمونہ کلام:

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے