تخلص : 'صباؔ'
پیدائش : 10 Aug 1959 | کراچی, سندھ
پروین سلطانہ صباؔ شاعرہ اور مصورہ ہیں۔ ایک شعری مجموعہ ’’موج صبا‘‘ کے نام سے شائع ہوچکا ہے۔ پینٹنگز کی متعدد نمائشوں میں حصہ لیا ہے اور انعامات سے نوازی گئ ہیں۔ فیشن ڈیزائننگ سے بھی شغف رکھتی ہیں۔ مائیکرو بیالوجی میں ایم ایس سی کیا ہے، سائنس کی ٹیچر ہیں۔ ان کا خاندان لکھنؤ سے ہجرت کرکے کراچی چلا گیا تھا۔