Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Raj Kumari Suraj Kala Sarwar's Photo'

راج کماری سورج کلا سرور

1917 | بھوپال, انڈیا

راج کماری سورج کلا سرور کا تعارف

تخلص : 'سرور'

اصلی نام : راج کماری سورج کلا

پیدائش : 01 Mar 1917 | الہٰ آباد, اتر پردیش

راج کماری سورج کلا سرور راجہ اودھ نرائن بسیریا کی سب سے سے چھوٹی صاحبزادی تھیں۔ اعلی تعلیم یافتہ تھیں۔ علی گڑھ کی مشہور درسگاہ میں بھی رہ کر تعلیم حاصل کی۔ ان کا ایک مجموعہ کلام ’حریم ناز‘ کے نام سے شائع ہوا ہے۔ شاعری کا شوق بچپن سے تھا، نو سال کی عمر میں پہلا شعر کہا۔ ایک عرصے تک اپنے چچا رائے بہادر منشی برج نرائن ناظم، وزیراعظم ریاست جند پنجاب سے شاعری پراصلاح لیتی رہیں۔ ان کی شادی شاہجہاں پور کے اعلی خاندان سے تعلق رکھنے والے باگیشوری سہائے مشہور ایڈوکیٹ الہ آباد ہائ کورٹ سے ہوئ تھی۔ وہ عزلت پسند شاعرہ تھیں۔ لیکن سن 53-1952 میں کچھ نشری مشاعروں میں شرکت کی اور اپنی غزلوں سے ہندو پاکستان میں لوگوں کو حیران کردیا۔ اس کے علاوہ چند آل انڈیا مشاعروں میں بحیثیت صدر بھی موجود رہیں۔ ان کا ایک یادگار مشاعرہ مصری باغ الہ آباد میں یوا تھا۔ وہ نیشنل کاؤنسل فارویمن میں بھی شامل تھیں۔ مدھیہ پردیس کی مجلس قانون ساز کی بدھنی سے رکن بھی رہی تھیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے