Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Siraj Lakhnavi's Photo'

سراج لکھنوی

1894 - 1968 | لکھنؤ, انڈیا

سراج لکھنوی کے اشعار

3.9K
Favorite

باعتبار

آنکھیں کھلیں تو جاگ اٹھیں حسرتیں تمام

اس کو بھی کھو دیا جسے پایا تھا خواب میں

کہاں ہیں آج وہ شمع وطن کے پروانے

بنے ہیں آج حقیقت انہیں کے افسانے

ہاں تم کو بھول جانے کی کوشش کریں گے ہم

تم سے بھی ہو سکے تو نہ آنا خیال میں

آپ کے پاؤں کے نیچے دل ہے

اک ذرا آپ کو زحمت ہوگی

یہ آدھی رات یہ کافر اندھیرا

نہ سوتا ہوں نہ جاگا جا رہا ہے

اس سوچ میں بیٹھے ہیں جھکائے ہوئے سر ہم

اٹھے تری محفل سے تو جائیں گے کدھر ہم

آگ اور دھواں اور ہوس اور ہے عشق اور

ہر حوصلۂ دل کو محبت نہیں کہتے

عشق کا بندہ بھی ہوں کافر بھی ہوں مومن بھی ہوں

آپ کا دل جو گواہی دے وہی کہہ لیجئے

قفس سے دور سہی موسم بہار تو ہے

اسیرو آؤ ذرا ذکر آشیاں ہو جائے

اک کافر مطلق ہے ظلمت کی جوانی بھی

بے رحم اندھیرا ہے شمعیں ہیں نہ پروانے

نماز عشق پڑھی تو مگر یہ ہوش کسے

کہاں کہاں کئے سجدے کہاں قیام کیا

اس دل میں تو خزاں کی ہوا تک نہیں لگی

اس پھول کو تباہ کیا ہے بہار نے

تجھے پا کے تجھ سے جدا ہو گئے ہم

کہاں کھو دیا تو نے کیا ہو گئے ہم

دم گھٹا جاتا ہے محبت کا

بند ہی بند گفتگو ہے ابھی

دیا ہے درد تو رنگ قبول دے ایسا

جو اشک آنکھ سے ٹپکے وہ داستاں ہو جائے

کچھ اور مانگنا میرے مشرب میں کفر ہے

لا اپنا ہاتھ دے مرے دست سوال میں

آنکھوں پر اپنی رکھ کر ساحل کی آستیں کو

ہم دل کے ڈوبنے پر آنسو بہا رہے ہیں

ٹکراؤں کیوں زمانے سے کیا فائدہ سراجؔ

خود اپنے راستے سے ہٹا جا رہا ہوں میں

آہ یہ آنسو پیارے پیارے

لکھ دے حساب غم میں ہمارے

ہر نفس اتنی ہی لو دے گا سراجؔ

جتنی جس دل میں حرارت ہوگی

خدا وندا یہ کیسی صبح غم ہے

اجالے میں برستی ہے سیاہی

نہ محتسب کی خوشامد نہ میکدے کا طواف

خودی میں مست ہوں اپنی بہار میں گم ہوں

سجدۂ عشق پہ تنقید نہ کر اے واعظ

دیکھ ماتھے پہ ابھی چاند نمایاں ہوگا

رات بھر شمع جلاتا ہوں بجھاتا ہوں سراجؔ

بیٹھے بیٹھے یہی شغل شب تنہائی ہے

سوتا رہا ہونٹوں پہ تبسم کا سویرا

رہ رہ کے جگاتے رہے تقدیر سحر ہم

وہ بھیڑ ہے کہ ڈھونڈھنا تیرا تو درکنار

خود کھویا جا رہا ہوں ہجوم خیال میں

غسل توبہ کے لیے بھی نہیں ملتی ہے شراب

اب ہمیں پیاس لگی ہے تو کوئی جام نہیں

نہ پی سکو تو ادھر آؤ پونچھ دوں آنسو

یہ تم نے سن لئے اس دل کے سانحات کہاں

ہو گیا آئنہ حال بھی گرد آلودہ

گود میں لاشئہ ماضی کو لیے بیٹھا ہوں

بڑوں بڑوں کے قدم ڈگمگائے جاتے ہیں

پڑا ہے کام بدلتے ہوئے زمانے سے

کم ظرف کی نیت کیا پگھلا ہوا لوہا ہے

بھر بھر کے چھلکتے ہیں اکثر یہی پیمانے

جان سی شے کی مجھے عشق میں کچھ قدر نہیں

زندگی جیسے کہیں میں نے پڑی پائی ہے

جو اشک سرخ ہے نامہ نگار ہے دل کا

سکوت شب میں لکھے جا رہے ہیں افسانے

ابھی رکھا رہنے دو طاق پر یوں ہی آفتاب کا آئنہ

کہ ابھی تو میری نگاہ میں وہی میرا ماہ تمام ہے

ضرب‌ المثل ہیں اب مری مشکل پسندیاں

سلجھا کے ہر گرہ کو پھر الجھا رہا ہوں میں

کیسے پھاندے گا باغ کی دیوار

تو گرفتار رنگ و بو ہے ابھی

ہر اشک سرخ ہے دامان شب میں آگ کا پھول

بغیر شمع کے بھی جل رہے ہیں پروانے

حیران ہیں اب جائیں کہاں ڈھونڈنے تم کو

آئینۂ ادراک میں بھی تم نہیں رہتے

چراغ سجدہ جلا کے دیکھو ہے بت کدہ دفن زیر کعبہ

حدود اسلام ہی کے اندر یہ سرحد کافری ملے گی

خبر رہائی کی مل چکی ہے چراغ پھولوں کے جل رہے ہیں

مگر بڑی تیز روشنی ہے قفس کا در سوجھتا نہیں ہے

ذرا دیکھو یہ سرکش ذرۂ خاک

فلک کا چاند بنتا جا رہا ہے

چمک شاید ابھی گیتی کے ذروں کی نہیں دیکھی

ستارے مسکراتے کیوں ہیں زیب آسماں ہو کر

خوشا وہ دور کہ جب مرکز نگاہ تھے ہم

پڑا جو وقت تو اب کوئی روشناس نہیں

چند تنکوں کی سلیقے سے اگر ترتیب ہو

بجلیوں کو بھی طواف آشیاں کرنا پڑے

پھر بھی پیشانیٔ طوفاں پہ شکن باقی ہے

ڈوبتے وقت بھی دیکھا نہ کنارہ ہم نے

قفس بھی بگڑی ہوئی شکل ہے نشیمن کی

یہ گھر جو پھر سے سنور جائے آشیاں ہو جائے

یہ ایک لڑی کے سب چھٹکے ہوئے موتی ہیں

کعبے ہی کی شاخیں ہیں بکھرے ہوئے بت خانے

آنسو ہیں کفن پوش ستارے ہیں کفن رنگ

لو چاک کئے دیتے ہیں دامان سحر ہم

ایک ایک سے بھیک آنسوؤں کی مانگ رہا ہوں

کس نے مجھے جھونکا ہے جہنم کی فضا میں

لہو میں ڈوبی ہے تاریخ خلقت انساں

ابھی یہ نسل ہے شائستۂ حیات کہاں

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے