Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Wahshat Kalkattavi's Photo'

وحشت کلکتوی

1881 - 1956 | کولکاتا, انڈیا

بنگال کے ممتاز مابعد کلاسیکی شاعر

بنگال کے ممتاز مابعد کلاسیکی شاعر

وحشت کلکتوی کا تعارف

تخلص : 'وحشت'

اصلی نام : سید رضا علی

پیدائش : 18 Nov 1881 | کولکاتا, مغربی بنگال

وفات : 30 Jul 1956 | ڈھاکہ, بنگلہ دیش

رشتہ داروں : قیصر صدیقی (شاگرد), جمیلؔ مظہری (شاگرد), عباس علی خاں بیخود (شاگرد), اقبال عظیم (شاگرد)

نام سید رضا علی، وحشت تخلص۔ ۱۸؍ نومبر ۱۸۸۱ء کو کلکتہ میں پیدا ہوئے۔ مدرسہ عالیہ کلکتہ میں تعلیم پائی۔ کچھ عرصہ امپریل ریکارڈ ڈپارٹمنٹ میں چیف مولوی کے عہدے پر فائز رہے۔ بعدازاں کلکتہ میں اسلامیہ کالج میں اردو اور فارسی کے پروفیسر کی حیثیت سے خدمت انجام دیتے رہے۔ ۱۹۳۱ء میں حکومت وقت نے ’’خان بہادر‘‘ کا خطاب عطا کیا۔ شمس فرید پوری سے تلمذ حاصل تھا جو داغ کے شاگرد تھے۔ تقسیم ہند کے بعد وحشت کلکتہ سے ہجرت کر کے ڈھاکا چلے گئے اور وہیں ۳۰؍جولائی ۱۹۵۶ء کو وفات پاگئے۔ وحشت نے غالب کا تتبع بڑی خوبی سے کیا ہے ۔ کلام کا پہلا مجموعہ’’دیوان وحشت‘‘ ۱۹۱۱ء میں شائع ہوا جس میں کچھ فارسی کلام بھی شامل تھا۔ ’’ترانۂ وحشت‘‘ کے نام سے مکمل کلام کا مجموعہ ۱۹۵۰ء میں چھپا۔ ’’نقوش وآثار‘‘ بھی ان کی تصنیف ہے۔

بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:288


موضوعات

Recitation

بولیے