Zafar Gorakhpuri's Photo'

ظفر گورکھپوری

1935 - | ممبئی, ہندوستان

ممتاز ترقی پسند شاعر

ظفر گورکھپوری کی پیدائش 5 مئی 1935 کو ہوئی۔ بہت چھوٹی عمر میں ممبئی آگئے اور پھر یہیں کے ہورہے۔ درس وتدریس کا پیشہ اختیار کیا۔ شروع سے ہی مختلف سماجی تنظیموں سے ان کی وابستگی رہی۔ 1951 ترقی پسند تحریک سے منسلک ہوئے۔ ممبئی میں سجاد ظہیر، علی سردار جعفری، کرشن چندر، مجروح سلطان پوری، راجندر سنگھ بیدی،کیفی اعظمی اور جانثار اختر کی صحبت میں ظفر کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ نئی فکر اور تازہ تر تخلیقی اظہار کی حامل ظفر کی شاعری سے اس کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔ ظفر نے غزل کے علاوہ نظم اور دوہے کی صنف کو خوب برتا۔ 
ظفر گورکھپوری کے ۸ شعری مجموعے شائع ہوئے۔ ’تیشہ‘ ’وادی سنگ‘ ’گوکھرو کے پھول‘ ’چراغ چشم تر‘ ’آپار کامنظر‘ ’زمین کے قریب‘ ’ناچ ری گڑیا‘(بچوں کے لئے شاعری)’سچائیاں‘(بچوں کے لئے شاعری) 
2017 میں انتقال ہوا۔ 

Added to your favorites

Removed form your favorites