آباد خرابے میں ذرا دیر لگے گی
آباد خرابے میں ذرا دیر لگے گی
ہر بات بھلانے میں ذرا دیر لگے گی
بے وقت کی برسات سے دل بیٹھ گیا ہے
اب خاک اڑانے میں ذرا دیر لگے گی
اس بار مری روح پہ تلوار چلی ہے
اس بار سنبھلنے میں ذرا دیر لگے گی
پل بھر میں یہاں دھوپ ہے پل بھر میں ہے سایہ
دنیا ہے سمجھنے میں ذرا دیر لگے گی
وہ بات ۔۔۔جو آنکھوں سے زباں تک نہیں پہنچی
وہ بات بتانے میں ذرا دیر لگے گی
- کتاب : عشق (Pg. 99)
- Author :معید رشیدی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.