آخری بیانوں میں اور نہ پیش خوانی میں
آخری بیانوں میں اور نہ پیش خوانی میں
ہم کہیں نہیں آتے آپ کی کہانی میں
ہم تمام رستے پر بارہا ملے لیکن
دیکھ ہی نہیں پائے آپ بد گمانی میں
اختلاف کرنوں کا اوپری دکھاوا تھا
ایک ہو گئے سارے رنگ گہرے پانی میں
ان سے تم اکیلے میں گفتگو کیا کرنا
لفظ دے کے جائیں گے ہم تمہیں نشانی میں
آج وہ پری چہرہ بات کر گیا ہم سے
نام تک نہیں پوچھا ہم نے شادمانی میں
ایک بار روٹھے تو لوٹ کر نہیں آئے
چوک ہو گئی ہم سے اپنی میزبانی میں
تم ذرا سے زخموں سے تلملائے بیٹھے ہو
سر کٹائے بیٹھے ہیں لوگ حق بیانی میں
- کتاب : روشنی جاری کرو (Pg. 69)
- Author : منیش شکلا
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.