چہرہ ادھر ہمارا اترتا چلا گیا
چہرہ ادھر ہمارا اترتا چلا گیا
وہ اور بھی زیادہ نکھرتا چلا گیا
بس ایک دل کہ ہم سے حفاظت نہیں ہوئی
دل اور بھی مرا یہ بکھرتا چلا گیا
وہ وقت کی ہوا تھی مجھے ساتھ لے اڑی
میں بھی ہوا کے ساتھ گزرتا چلا گیا
کردار مجھ سے اور نبھایا نہیں گیا
یہ دکھ مرا تھا اور ابھرتا چلا گیا
ہم کو بھی شوق تھا کہ اڑیں گے جہاں میں ہم
لیکن اڑان کوئی کترتا چلا گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.