ایک طرف حلوائی تھا
دوسری طرف نائی تھا
چھائے ہوئے تم تھے کہیں
کہیں تمہارا بھائی تھا
کنجوسوں کا بادشاہ
کیسا حاتم طائی تھا
دل کے ترکے میں مرا
حصہ ایک تہائی تھا
صحرا ہے اب جس جگہ
یہ خطہ دریائی تھا
ہم بھی تھے دل پھینک سے
وہ بھی اک ہرجائی تھا
چھوڑ کے رسوا ہوں ظفرؔ
پیشہ جو آبائی تھا
- کتاب : غزل کا شور (Pg. 211)
- Author : ظفر اقبال
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.