Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جدھر سے تیر چلا کوئی مہرباں نکلا

کرامت غوری

جدھر سے تیر چلا کوئی مہرباں نکلا

کرامت غوری

MORE BYکرامت غوری

    جدھر سے تیر چلا کوئی مہرباں نکلا

    توقعات سے بڑھ کر وہ میزباں نکلا

    ثمر سے پہلے شجر کاٹ کر جلا ڈالے

    کہ جلدباز بہت اب کے باغباں نکلا

    عجیب رنگ ہوا اب کے میری نگری کا

    کہ جو بھی شہر میں نکلا وہ بے اماں نکلا

    یہ کس عذاب نے بستی کو میری گھیر لیا

    کہ چولھے سرد رہے یاں مگر دھواں نکلا

    سوال یہ ہے سبب کس سے قتل کا پوچھیں

    کہ جس نے قتل کیا وہ ہی بے زباں نکلا

    ہمارے بعد بھی کیا زیب دار ہوگا کوئی

    یہی سوال مرا زیب داستاں نکلا

    ہم اپنی عقل کو الزام دیں کہ قسمت کو

    ہمارے دور میں رہزن بھی پاسباں نکلا

    جبیں جھکی تو زمیں اٹھ کے عاجزی سے ملی

    جو سر اٹھا تو بہت دور آسماں نکلا

    رہے ہیں ہم تو کرامتؔ گئے دنوں کے نقیب

    کہ ہم سے عہد نیا سخت بد گماں نکلا

    مأخذ:

    اردو غزل کا مغربی دریچہ(یورپ اور امریکہ کی اردو غزل کا پہلا معتبر ترین انتخاب) (Pg. 530)

      • ناشر: کتاب سرائے بیت الحکمت لاہور کا اشاعتی ادارہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے