جدا ہونے کا اس کو بھی بہت صدمہ ہوا ہوگا
جدا ہونے کا اس کو بھی بہت صدمہ ہوا ہوگا
وہ پہلی بار اس انداز سے تنہا ہوا ہوگا
سنا ہوگا جب اس نے اتفاقاً تذکرہ میرا
یقینا ایک لمحے کو وہ سنجیدہ ہوا ہوگا
چلو دیکھیں نکل کر آج پھر یادوں کی دنیا میں
کم از کم ایک وہ چہرہ تو پہچانا ہوا ہوگا
جہاں ہر آدمی سمٹا ہوا تھا ذات میں اپنی
کسے اپنے ادھورے پن کا اندازہ ہوا ہوگا
اسے اک اتفاقی امر کہنا بھی ہے نادانی
ہوا ہے جو بہت سوچا بہت سمجھا ہوا ہوگا
جو میری خامشی ارباب محفل کو کھلی ہوگی
تو میرے لب کشا ہونے پہ ہنگامہ ہوا ہوگا
سفر لمبا ہے جب تک لوٹ کر آؤ گے تم منظرؔ
تمہارے شہر کا نقشہ بہت بدلا ہوا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.