تنہا وہ میہمان تھا
بھرا بھرا یہ مکان تھا
مشکل لگتا تھا مگر
کام بہت آسان تھا
گاڑی تھی وہ نئی سی
اور میں گاڑی بان تھا
جتنا تھا میں با خبر
اتنا ہی انجان تھا
گلتی دال اپنی کہاں
وہاں وہی پردھان تھا
لگتا کم ہی تھا مگر
بہت عظیم الشان تھا
مایوسی بھی تھی مگر
تھوڑا سا امکان تھا
فیصلہ جو بھی ہو ظفرؔ
میرا وہی بیان تھا
- کتاب : غزل کا شور (Pg. 210)
- Author : ظفر اقبال
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.