تھا یقیں میں نہ وہ گمان میں تھا
تھا یقیں میں نہ وہ گمان میں تھا
جو خلا قلب و جسم و جان میں تھا
نذر آتش کیا جسے میں نے
میں اکیلا ہی اس مکان میں تھا
بھیڑ تھی بے قرار لمحوں کی
اور میں عین درمیان میں تھا
روشنی ہر جگہ نہ تھی ممکن
اک ہی سورج تو آسمان میں تھا
مر گئے لفظ پیدا ہوتے ہی
زہر اتنا مری زبان میں تھا
تھا ادھر ڈر ہرن کی آنکھوں میں
اور اک تیر ادھر کمان میں تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.