Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

برادران وطن سے

شہزادی کلثوم

برادران وطن سے

شہزادی کلثوم

MORE BYشہزادی کلثوم

    ملک کی حالت پہ سینوں سے دھواں اٹھتا نہیں

    ساز دل خاموش ہیں شور فغاں اٹھتا نہیں

    کس لئے آنکھوں سے طوفان نہاں اٹھتا نہیں

    پھول روندے جا رہے ہیں باغباں اٹھتا نہیں

    بے حسی کی انتہا ہے ہوش میں آتے نہیں

    ذلتوں پر ذلتیں ہوتی ہیں شرماتے نہیں

    شعلۂ احساس بجھتا ہے ہوا دے دو اسے

    قومیت دم توڑتی ہے کچھ دوا دے دو اسے

    ملک مٹنے کو ہے پیغام بقا دے دو اسے

    مطمئن بیٹھے ہو دل سینے میں گھبراتا نہیں

    قوم کے دم توڑنے پر بھی ترس آتا نہیں

    سانس لے کر اس فضا میں روح گھبراتی نہیں

    جوہر احساس خودداری کو شرم آتی نہیں

    تم کو ناداری وطن کی خاک تڑپاتی نہیں

    یہ غلامی کی بلا حیرت ہے کھا جاتی نہیں

    زندگی کو دعوت صد مرگ دینا چاہئے

    موت کی آغوش میں آرام لینا چاہئے

    چھوڑ دو ناکامئ قسمت کے شکوے چھوڑ دو

    کچھ بھی ہمت ہے تو یہ طوق و سلاسل توڑ دو

    اوج کی جانب نگاہ شرمگیں کو موڑ دو

    رفعت ماضی سے پھر تقدیر فردا جوڑ دو

    سچ تو یہ ہے قوم کے بس تم علمبردار ہو

    تا بہ کے یہ خواب غفلت سو چکے بیدار ہو

    مأخذ:

    یادگارکلثوم (Pg. 143)

    • مصنف: شہزادی کلثوم
      • ناشر: اکبر جے پوری
      • سن اشاعت: 1962

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے