Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چاند سلطانہ

MORE BYافسر سیمابی احمد نگری

    اخوت کے پرستاروں کی اک رنگین دنیا تھی

    حریم نور و نغمہ بزم ناہید و ثریا تھی

    وہ دنیا شمع آزادی کے پروانوں کی بستی تھی

    جہاں فطرت سنورتی تھی جہاں مستی برستی تھی

    وہ دنیا زندگی کے پھول برساتی ہوئی دنیا

    ملائم نزہتوں کی رقص فرماتی ہوئی دنیا

    جہاں اک سانس بھی لینے سے گھبراتے تھے ہنگامے

    جلال بے اماں سے ڈر کے سو جاتے تھے ہنگامے

    وہ دنیا رشک‌‌ فردوس بریں معلوم ہوتی تھی

    خدا کا شاہکار بہتریں معلوم ہوتی تھی

    جہاں عشق و جنوں حسن و وفا کی راجدھانی تھی

    محبت مسند آرا تھی محبت پر جوانی تھی

    جہاں ایثار و خودداری کے پرچم لہلہاتے تھے

    جہاں معصوم بچے موت سے آنکھیں لڑاتے تھے

    مسلسل بادۂ آسودگی کے دور چلتے تھے

    لہو سے پرورش پائے ہوئے ارماں نکلتے تھے

    عدو جس کا خراب غم شکار نامرادی تھا

    ہر اک ساحل‌ نشیں جاں سوز طوفانوں کا عادی تھا

    وہی گلشن اب اک ویرانۂ آباد ہے گویا

    غلاف ساز میں لپٹی ہوئی فریاد ہے گویا

    ابھی قلعے کی دیواروں میں وہ انوار باقی ہیں

    ترے ذوق تپش کے مضمحل آثار باقی ہیں

    یہ دیواریں تری جرأت کا افسانہ سناتی ہیں

    ہنوز اس میں ہمالہ کی ادائیں پائی جاتی ہیں

    ہنوز ان سرفروشوں کے ترانے ہیں فضاؤں میں

    تری آواز پا محفوظ ہے اب تک ہواؤں میں

    دل ویراں کو مدت سے ہے تیرا انتظار آ جا

    خدارا اے بہادر انقلابی شہسوار آ جا

    مأخذ:

    Hindustan Hamara (Vol. 2) (Pg. E-443 B-448)

      • اشاعت: 1974
      • ناشر: ہندوستانی بک ٹرسٹ، ممبئی
      • سن اشاعت: 1974

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے