Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایکتا

MORE BYشوکت پردیسی

    دلچسپ معلومات

    (مطبوعہ: یوجنا، نئی دہلی 26 فروری 1983 )

    جو ایکتا کی لگن ہو دل میں تو بے قراری نہ پاس آئے

    کسی کا جادو کسی کا ٹونا ہمارے اوپر نہیں چلے گا

    اگر ہم اپنے کو خود سمجھ لیں اگر ہم اپنے کو آپ پرکھیں

    نہ کوئی آفت کہیں اٹھے گی نہ دل دکھے گا نہ گھر جلے گا

    ہر ایک بچہ ہے ایک بچہ نہ ہے کسی کا کبھی عدو وہ

    یہ بھید بھاؤ یہ فاصلہ سب خود اپنا پیدا کیا ہوا ہے

    کسی کا مذہب نہیں یہ کہتا کہ تم نہ جینے دو دوسروں کو

    خدا تو سب کا ہے ایک لیکن مقام سجدہ جدا جدا ہے

    سنا ہے کل تک تھے وہ پڑوسی بڑا تھا آپس میں بھائی چارہ

    وہی پڑوسی تو اب بھی ہیں وہ مگر ہے آپس میں جنگ کیسی

    مٹا دو گر دل سے بھید بھاؤ تو فاصلہ پھر کوئی نہ ہوگا

    تمہیں یہ احساس خود ہی ہوگا کہ ہے دلوں میں ترنگ کیسی

    مأخذ:

    تحفۂ اطفال (Pg. 165)

    • مصنف: شوکت پردیسی
      • ناشر: ندیم احمد
      • سن اشاعت: 2011

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے