aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "آسان"
اب جدائی کے سفر کو مرے آسان کروتم مجھے خواب میں آ کر نہ پریشان کرو
پوچھ لیتے وہ بس مزاج مراکتنا آسان تھا علاج مرا
کوئی مجھ تک پہنچ نہیں پاتااتنا آسان ہے پتا میرا
تم سے چھٹ کر بھی تمہیں بھولنا آسان نہ تھاتم کو ہی یاد کیا تم کو بھلانے کے لئے
ہنس کے فرماتے ہیں وہ دیکھ کے حالت میریکیوں تم آسان سمجھتے تھے محبت میری
کسی سے کوئی بھی امید رکھنا چھوڑ کر دیکھوتو یہ رشتہ نبھانا کس قدر آسان ہو جائے
تجھ کو پا کر بھی نہ کم ہو سکی بے تابئ دلاتنا آسان ترے عشق کا غم تھا ہی نہیں
نہیں ہوتی ہے راہ عشق میں آسان منزلسفر میں بھی تو صدیوں کی مسافت چاہئے ہے
دشمنوں کی دشمنی میرے لیے آسان تھیخرچ آیا دوستوں کی میزبانی میں بہت
کچھ اور طرح کی مشکل میں ڈالنے کے لیےمیں اپنی زندگی آسان کرنے والا ہوں
سب آسان ہوا جاتا ہےمشکل وقت تو اب آیا ہے
پہیلی زندگی کی کب تو اے نادان سمجھے گابہت دشواریاں ہوں گی اگر آسان سمجھے گا
کتنا آسان تھا بچپن میں سلانا ہم کونیند آ جاتی تھی پریوں کی کہانی سن کر
یہ نہیں دیکھتے کتنی ہے ریاضت کس کیلوگ آسان سمجھ لیتے ہیں آسانی کو
کوئی آسان رفاقت نہیں لکھی میں نےقرب کو جب بھی لکھا جذب رقابت لکھا
جن پر میں تھوڑا سا بھی آسان ہوا ہوںوہی بتا سکتے ہیں کتنا مشکل تھا میں
محبت میں کسی نے سر پٹکنے کا سبب پوچھاتو کہہ دوں گا کہ اپنی مشکلیں آسان کرتا ہوں
آسان کس قدر ہے سمجھ لو مرا پتہبستی کے بعد پہلا جو ویرانہ آئے گا
کب وہ ظاہر ہوگا اور حیران کر دے گا مجھےجتنی بھی مشکل میں ہوں آسان کر دے گا مجھے
جن کے مضبوط ارادے بنے پہچان ان کیمنزلیں آپ ہی ہو جاتی ہیں آسان ان کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books