aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "पिरोते"
کیوں پرکھتے ہو سوالوں سے جوابوں کو عدیمؔہونٹ اچھے ہوں تو سمجھو کہ سوال اچھا ہے
اگر پلک پہ ہے موتی تو یہ نہیں کافیہنر بھی چاہئے الفاظ میں پرونے کا
اک صرف ہمیں مے کو آنکھوں سے پلاتے ہیںکہنے کو تو دنیا میں مے خانے ہزاروں ہیں
لرزاں ہے کسی خوف سے جو شام کا چہرہآنکھوں میں کوئی خواب پرونے نہیں دیتا
آنکھوں سے پلاتے رہو ساغر میں نہ ڈالواب ہم سے کوئی جام اٹھایا نہیں جاتا
خدا نے بخشا ہے کیا ظرف موم بتی کوپگھلتے رہنا مگر ساری رات چپ رہنا
دیکھنا کیسے پگھلتے جاؤ گےجب مری آغوش میں تم آؤ گے
اشکوں میں پرو کے اس کی یادیںپانی پہ کتاب لکھ رہا ہوں
بکھر گیا ہے جو موتی پرونے والا تھاوہ ہو رہا ہے یہاں جو نہ ہونے والا تھا
ہوا کی ڈور میں ٹوٹے ہوئے تارے پروتی ہےیہ تنہائی عجب لڑکی ہے سناٹے میں روتی ہے
اگر کٹ پھٹ گیا تھا میرا دامنتمہیں سینہ پرونا چاہئے تھا
بس اے میرؔ مژگاں سے پونچھ آنسوؤں کوتو کب تک یہ موتی پروتا رہے گا
موتی پرو کے زلف میں اختر بنا دئےتو نے اندھیری رات میں تارے دکھا دئے
اشک ڈھلتے نہیں دیکھے جاتےدل پگھلتے نہیں دیکھے جاتے
پگھلتے دیکھ کے سورج کی گرمیابھی معصوم کرنیں رو گئی ہیں
آتش عشق سے بچئے کہ یہاں ہم نے بھیموم کی طرح سے پتھر کو پگھلتے دیکھا
تمام جسم کی پرتیں جدا جدا کرکےجئے چلے گئے قسطوں میں لوگ مر مر کے
روشن بھی کرو گے کبھی تاریکئ شب کویا شمع کی مانند پگھلتے ہی رہوگے
وہ اپنی عمر کو پہلے پرو لیتا ہے ڈوری میںپھر اس کے بعد گنتی عمر کی دن رات کرتا ہے
لمحۂ امکان کو پہلو بدلتے دیکھناآتش بے رنگ میں خود کو پگھلتے دیکھنا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books