aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "पीजियो"
مے بھی ہوٹل میں پیو چندہ بھی دو مسجد میںشیخ بھی خوش رہیں شیطان بھی بے زار نہ ہو
انسان کے لہو کو پیو اذن عام ہےانگور کی شراب کا پینا حرام ہے
فصل بہار آئی پیو صوفیو شراببس ہو چکی نماز مصلیٰ اٹھائیے
اک دندناتی ریل سی عمریں گزر گئیںدو پٹریوں کے بیچ وہی فاصلے رہے
بارش کے بعد رات سڑک آئنہ سی تھیاک پاؤں پانیوں پہ پڑا چاند ہل گیا
واعظ نہ تم پیو نہ کسی کو پلا سکوکیا بات ہے تمہاری شراب طہور کی
بس ایک ہی بلا ہے محبت کہیں جسےوہ پانیوں میں آگ لگاتی ہے آج بھی
دن میں پریوں کی کوئی کہانی نہ سنجنگلوں میں مسافر بھٹک جائیں گے
ہر وقت کھلتے پھول کی جانب تکا نہ کرمرجھا کے پتیوں کو بکھرتے ہوئے بھی دیکھ
ابھی تلک ہے صدا پانیوں پہ ٹھہری ہوئیاگرچہ ڈوب چکا ہے پکارنے والا
یہ کاٹے سے نہیں کٹتے یہ بانٹے سے نہیں بٹتےندی کے پانیوں کے سامنے آری کٹاری کیا
پریوں ایسا روپ ہے جس کا لڑکوں ایسا ناؤںسارے دھندے چھوڑ چھاڑ کے چلیے اس کے گاؤں
زندگی فن نہیں مداری کاپانیوں سے دئے نہیں جلتے
نکل کے آ تو گیا گہرے پانیوں سے مگرکئی طرح کے سرابوں نے مجھ کو گھیر لیا
مگر ان سیپیوں میں پانیوں کا شور کیسا تھاسمندر سنتے سنتے کان بہرے کر لیے ہم نے
اس کی چشم نیم وا سے پوچھیووہ ترے مژگاں شماراں کیا ہوئے
پر کٹے پنچھیوں سے پوچھتے ہوتم میں اڑنے کا حوصلہ ہے کیا
میں گہرے پانیوں کو چیر دیتا ہوں مگر حسرتؔجہاں پانی بہت کم ہو وہاں میں ڈوب جاتا ہوں
اس دن سے پانیوں کی طرح بہہ رہے ہیں ہمجس دن سے پتھروں کا ارادہ سمجھ لیا
کناروں سے جدا ہوتا نہیں طغیانیوں کا دکھنئی موجوں میں رہتا ہے پرانے پانیوں کا دکھ
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books