aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "बहाई"
گلوں میں رنگ بھرے باد نوبہار چلےچلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے
ویسے تو اک آنسو ہی بہا کر مجھے لے جائےایسے کوئی طوفان ہلا بھی نہیں سکتا
دیکھ زنداں سے پرے رنگ چمن جوش بہاررقص کرنا ہے تو پھر پاؤں کی زنجیر نہ دیکھ
الٰہی کیسی کیسی صورتیں تو نے بنائی ہیںکہ ہر صورت کلیجے سے لگا لینے کے قابل ہے
آئینے میں وہ دیکھ رہے تھے بہار حسنآیا مرا خیال تو شرما کے رہ گئے
بھری بہار میں اک شاخ پر کھلا ہے گلابکہ جیسے تو نے ہتھیلی پہ گال رکھا ہے
نہ گل کھلے ہیں نہ ان سے ملے نہ مے پی ہےعجیب رنگ میں اب کے بہار گزری ہے
رات یوں دل میں تری کھوئی ہوئی یاد آئیجیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آ جائے
اے دل بے قرار چپ ہو جاجا چکی ہے بہار چپ ہو جا
ہم رونے پہ آ جائیں تو دریا ہی بہا دیںشبنم کی طرح سے ہمیں رونا نہیں آتا
اپنے ماضی کی جستجو میں بہارپیلے پتے تلاش کرتی ہے
آج پھر مجھ سے کہا دریا نےکیا ارادہ ہے بہا لے جاؤں
اب یاد رفتگاں کی بھی ہمت نہیں رہییاروں نے کتنی دور بسائی ہیں بستیاں
بہار آئے تو میرا سلام کہہ دینامجھے تو آج طلب کر لیا ہے صحرا نے
بلبل کو باغباں سے نہ صیاد سے گلہقسمت میں قید لکھی تھی فصل بہار میں
فصل بہار آئی پیو صوفیو شراببس ہو چکی نماز مصلیٰ اٹھائیے
تم گئے رونق بہار گئیتم نہ جاؤ بہار کے دن ہیں
تدبیر سے قسمت کی برائی نہیں جاتیبگڑی ہوئی تقدیر بنائی نہیں جاتی
چمن میں رہنے والوں سے تو ہم صحرا نشیں اچھےبہار آ کے چلی جاتی ہے ویرانی نہیں جاتی
میری آنکھوں میں ہیں آنسو تیرے دامن میں بہارگل بنا سکتا ہے تو شبنم بنا سکتا ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books