aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सू-ए-यार"
پا بوس یار کی ہمیں حسرت ہے اے نسیمآہستہ آئیو تو ہمارے مزار پر
آنکھوں سے پائے یار لگانے کی ہے ہوسحلقہ ہمارے چشم کا اس کی رکاب ہو
سریر سلطنت سے آستان یار بہتر تھاہمیں ظل ہما سے سایۂ دیوار بہتر تھا
مقام فیضؔ کوئی راہ میں جچا ہی نہیںجو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے
لگ گئی آگ آتش رخ سے نقاب یار میںدیکھ لو جلتا ہے کونا چادر مہتاب کا
آدم سے باغ خلد چھٹا ہم سے کوئے یاروہ ابتدائے رنج ہے یہ انتہائے رنج
بیٹھا ہوا ہوں لگ کے دریچہ سے محو یاسیہ شام آج میرے برابر اداس ہے
صد یاد یاد جونؔ وہ ہنگام دل کہ جبہم ایک گام کے نہ تھے پر ہفت خواں کے تھے
یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتااگر اور جیتے رہتے یہی انتظار ہوتا
میں نہیں جا پاؤں گا یارو سوئے گلزار ابھیدیکھنی ہے آبجوئے زیست کی رفتار ابھی
بڑی مشکل سے یہ جانا کہ ہجر یار میں رہنابہت مشکل ہے پر آخر میں آسانی بہت ہے
دیکھیے ترک ادب کی کیا ملی تعزیر کلپیٹھ ہے سوئے حرم منہ ہے سوئے بت خانہ آج
جو لوگ آ رہے ہیں تمہارے قریب ترمڑ کر وہ سوئے شام و سحر دیکھتے نہیں
دل کو اے عشق سوئے زلف سیہ فام نہ بھیجرہزنوں میں تو مسافر کو سر شام نہ بھیج
پارسا بن کے سوئے مے خانہسر جھکائے ہوئے ہم جاتے ہیں
بے پردہ سوئے وادی مجنوں گزر نہ کرہر ذرہ کے نقاب میں دل بیقرار ہے
پلٹ کر اشک سوئے چشم تر آتا نہیں ہےیہ وہ بھٹکا مسافر ہے جو گھر آتا نہیں ہے
جاتا ہوں سوئے وادیٔ غربت بہ حال زاراہل وطن معاف ہو میرا کہا سنا
رقص مے تیز کرو ساز کی لے تیز کروسوئے مے خانہ سفیران حرم آتے ہیں
بھول کر لے گیا سوئے منزلایسے رہزن کو رہنما کہیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books