aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Dhalaa"
رنگوں میں تیرا عکس ڈھلا تو نہ ڈھل سکیسانسوں کی آنچ جسم کی خوشبو نہ ڈھل سکی
چلو کہ جذبۂ اظہار چیخ میں تو ڈھلاکسی طرح اسے آخر ادا بھی ہونا تھا
حادثہ کون سا ہوا پہلےرات آئی کہ دن ڈھلا پہلے
بدلا جو وقت گہری رفاقت بدل گئیسورج ڈھلا تو سائے کی صورت بدل گئی
ان کے رخصت کا وہ لمحہ مجھے یوں لگتا ہےوقت ناراض ہوا دن بھی ڈھلا ہو جیسے
ڈھلا ہے حسن لیکن رنگ ہے رخسار جاناں پرابھی باقی ہے کچھ کچھ دھوپ دیوار گلستاں پر
اٹھا کر اپنا بستر راہ لے جنت کی اے واعظڈھلا جاتا ہے حوروں کا شباب آہستہ آہستہ
رات تو وقت کی پابند ہے ڈھل جائے گیدیکھنا یہ ہے چراغوں کا سفر کتنا ہے
کل تھکے ہارے پرندوں نے نصیحت کی مجھےشام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو
مصیبت اور لمبی زندگانیبزرگوں کی دعا نے مار ڈالا
شام ڈھلنے سے فقط شام نہیں ڈھلتی ہےعمر ڈھل جاتی ہے جلدی پلٹ آنا مرے دوست
خدا کرے نہ ڈھلے دھوپ تیرے چہرہ کیتمام عمر تری زندگی کی شام نہ ہو
میں بدلتے ہوئے حالات میں ڈھل جاتا ہوںدیکھنے والے اداکار سمجھتے ہیں مجھے
کبھی تو شام ڈھلے اپنے گھر گئے ہوتےکسی کی آنکھ میں رہ کر سنور گئے ہوتے
اب رات کی دیوار کو ڈھانا ہے ضرورییہ کام مگر مجھ سے اکیلے نہیں ہوگا
تو آگ میں اے عورت زندہ بھی جلی برسوںسانچے میں ہر اک غم کے چپ چاپ ڈھلی برسوں
نیند بھی جاگتی رہی پورے ہوئے نہ خواب بھیصبح ہوئی زمین پر رات ڈھلی مزار میں
ہمیشہ خون دل رویا ہوں میں لیکن سلیقے سےنہ قطرہ آستیں پر ہے نہ دھبا جیب و دامن پر
خموشی میری معنی خیز تھی اے آرزو کتنیکہ جس نے جیسا چاہا ویسا افسانہ بنا ڈالا
دن بھر تو میں دنیا کے دھندوں میں کھویا رہاجب دیواروں سے دھوپ ڈھلی تم یاد آئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books