aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Nine o"
کسی آنکھ میں نیند آئے تو جانوںمرا قصۂ غم کہانی نہیں ہے
نیند آئے تو کچھ سراغ ملےکون ہے دفن میرے خوابوں میں
نیند آئی تو دھوپ کھلے تک سوئیں گےخوابوں کی فہرست بنا کر بیٹھے ہیں
نیند آئے تو اچانک تری آہٹ سن لوںجاگ اٹھوں تو بدن سے تری خوشبو آئے
بعد مدت مجھے نیند آئی بڑے چین کی نیندخاک جب اوڑھ لی جب خاک بچھا لی میں نے
کوئل نیں آ کے کوک سنائی بسنت رتبورائے خاص و عام کہ آئی بسنت رت
تا پھر نہ انتظار میں نیند آئے عمر بھرآنے کا عہد کر گئے آئے جو خواب میں
میں اپنی انگشت کاٹتا تھا کہ بیچ میں نیند آ نہ جائےاگرچہ سب خواب کا سفر تھا مگر حقیقت میں آ بسا ہوں
موت آئی عشق میں تو ہمیں نیند آ گئینکلی بدن سے جان تو کانٹا نکل گیا
ایک انگڑائی سے سارے شہر کو نیند آ گئییہ تماشا میں نے دیکھا بام پر ہوتا ہوا
ہمیں بھی نیند آ جائے گی ہم بھی سو ہی جائیں گےابھی کچھ بے قراری ہے ستارو تم تو سو جاؤ
سنتے سنتے انہیں نیند آ گئی ناداں دل نےشکوۂ ہجر کو افسانہ بنا کر چھوڑا
نیند آ چلی ہے انجم شام ابد کو بھیآنکھ اہل انتظار کی اب تک لگی نہیں
ملے دو وقت کی روٹی سکوں سے نیند آ جائےیہی پہلی ضرورت ہے جسے ہم بھول جاتے ہیں
کیفؔ یوں آغوش فن میں ذہن کو نیند آ گئیجیسے ماں کی گود میں بچہ سسک کر سو گیا
اہل دنیا باؤلے ہیں باؤلوں کی تو نہ سننیند اڑاتا ہو جو افسانہ اس افسانہ سے بھاگ
چلو مانا کہ خوابوں میں ملو گےمگر تم بن کسے نیند آ رہی ہے
ایسی نیندوں سے تھک چکا ہوں میںمجھ کو نیند ہمیشگی دے دے
صبح کا خواب عمر بھر دیکھااور پھر نیند آ گئی انجمؔ
کتنا آسان تھا بچپن میں سلانا ہم کونیند آ جاتی تھی پریوں کی کہانی سن کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books