aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "anjaam-e-jam"
چالیس جام پی کے دیا ایک جام مےساقی نے خوب راہ نکالی زکوٰۃ کی
پوچھا جو میں نے یار سے انجام سوز عشقشوخی سے اک چراغ کو اس نے بجھا دیا
کہتے ہوے ساقی سے حیا آتی ہے ورنہہے یوں کہ مجھے درد تہ جام بہت ہے
یہ تری مست نگاہی یہ فروغ مے و جامآج ساقی ترے رندوں سے ادب مشکل ہے
گردش مینا و جام دیکھیے کب تک رہےہم پہ تقاضائے حرام دیکھیے کب تک رہے
عشق کے درد کا خود عشق کو احساس نہیںکھنچ گیا بادہ سے بھی درد تہ جام بہت
گل کھلائے نہ کہیں فتنۂ دوراں کچھ اورآج کل دور مے و جام سے جی ڈرتا ہے
موت انجام زندگی ہے مگرلوگ مرتے ہیں زندگی کے لیے
تیرا مرنا عشق کا آغاز تھاموت پر ہوگا مرے انجام عشق
انجام وفا یہ ہے جس نے بھی محبت کیمرنے کی دعا مانگی جینے کی سزا پائی
معلوم جو ہوتا ہمیں انجام محبتلیتے نہ کبھی بھول کے ہم نام محبت
مجھ کو معلوم ہے انجام محبت کیا ہےایک دن موت کی امید پہ جینا ہوگا
اسے خبر ہے کہ انجام وصل کیا ہوگاوہ قربتوں کی تپش فاصلے میں رکھتی ہے
گر کچھ بھی خبر ہوتی انجام گلستاں کیہم اپنے نشیمن کو خود آگ لگا دیتے
آغاز محبت سے انجام محبت تک''اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے''
ہاتھ پھر بڑھ رہا ہے سوئے جامزندگی کی اداسیوں کو سلام
آغاز محبت سے انجام محبت تکگزرا ہے جو کچھ ہم پر تم نے بھی سنا ہوگا
انجام کشاکش ہوگا کچھ دیکھیں تو تماشا دیوانےیا خاک اڑے گی گردوں پر یا فرش پہ تارے نکلیں گے
سلطنت پر نہیں ہے کچھ موقوفجس کے ہاتھ آئے جام وہ جم ہے
برباد گلستاں کرنے کو بس ایک ہی الو کافی تھاہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہوگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books