aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "candle"
تم آ گئے ہو، تو کچھ چاندنی سی باتیں ہوںزمیں پہ چاند کہاں روز روز اترتا ہے
ہم ایسی کل کتابیں قابل ضبطی سمجھتے ہیںکہ جن کو پڑھ کے لڑکے باپ کو خبطی سمجھتے ہیں
مہک رہی ہے زمیں چاندنی کے پھولوں سےخدا کسی کی محبت پہ مسکرایا ہے
کمال ضبط کو خود بھی تو آزماؤں گیمیں اپنے ہاتھ سے اس کی دلہن سجاؤں گی
اک رات چاندنی مرے بستر پہ آئی تھیمیں نے تراش کر ترا چہرہ بنا دیا
مجھ کو تو کوئی ٹوکتا بھی نہیںیہی ہوتا ہے خاندان میں کیا
تمہارے شہر میں میت کو سب کاندھا نہیں دیتےہمارے گاؤں میں چھپر بھی سب مل کر اٹھاتے ہیں
کمال عشق تو دیکھو وہ آ گئے لیکنوہی ہے شوق وہی انتظار باقی ہے
اسی کھنڈر میں کہیں کچھ دیے ہیں ٹوٹے ہوئےانہیں سے کام چلاؤ بڑی اداس ہے رات
اس قدر بھی تو نہ جذبات پہ قابو رکھوتھک گئے ہو تو مرے کاندھے پہ بازو رکھو
وہ چاندنی میں پھرتے ہیں گھر گھر یہ شور ہےنکلا ہے آفتاب شب ماہتاب میں
سپرد کر کے اسے چاندنی کے ہاتھوں میںمیں اپنے گھر کے اندھیروں کو لوٹ آؤں گی
میں بھی اپنی ذات میں آباد ہوںمیرے اندر بھی قبیلے ہیں بہت
چاندنی راتوں میں چلاتا پھراچاند سی جس نے وہ صورت دیکھ لی
یوں تیری رہ گزر سے دیوانہ وار گزرےکاندھے پہ اپنے رکھ کے اپنا مزار گزرے
مرے قبیلے میں تعلیم کا رواج نہ تھامرے بزرگ مگر تختیاں بناتے تھے
ہفتے میں ہیں دن سات مگر سات دنوں میںصرف ایک ہی اتوار ہے معلوم نہیں کیوں
عورت ہو تم تو تم پہ مناسب ہے چپ رہویہ بول خاندان کی عزت پہ حرف ہے
نور بدن سے پھیلی اندھیرے میں چاندنیکپڑے جو اس نے شب کو اتارے پلنگ پر
اردو کے چند لفظ ہیں جب سے زبان پرتہذیب مہرباں ہے مرے خاندان پر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books