aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chehra-e-raushan"
یہ تماشا دیدنی ٹھہرا مگر دیکھے گا کونہو گئے ہم راکھ تو دست دعا روشن ہوا
اے فضاؔ اتنی کشادہ کب تھی معنی کی جہتمیرے لفظوں سے افق اک دوسرا روشن ہوا
گھر ہمیشہ ترے آئینے کا آباد رہےجس میں جلتا ہے چراغ رخ روشن تیرا
پھیلا ہوا ہے حسن عارض روشن نقاب میںکیا کیا تڑپ رہی ہے تجلی حجاب میں
کوٹھے پہ چہرۂ پر نور دکھایا سر شامیار سے رجعت خورشید کا اعجاز ہوا
ہو گیا ہوں میں نقاب روئے روشن پر فقیرچاہئے تہ بند مجھ کو چادر مہتاب کا
گہن سے چاند نکلتا ہے کس طرح دیکھیںنقاب کو رخ روشن سے کھول کھال کے پھینک
چمک رہا ہے خیمۂ روشن دور ستارے سادل کی کشتی تیر رہی ہے کھلے سمندر میں
رخ روشن سے یوں اٹھی نقاب آہستہ آہستہکہ جیسے ہو طلوع آفتاب آہستہ آہستہ
آئنہ دیکھ کے خورشید پہ کرتے ہیں نظرپھر چھپا لیتے ہیں وہ چہرۂ انور اپنا
کھو گئی جا کے نظر یوں رخ روشن کے قریبجیسے کھو جاتی ہے بیوہ کوئی دلہن کے قریب
دم دے دیا ہے کس رخ روشن کی یاد میںمرنے کے بعد بھی مرے چہرے پہ نور تھا
مل مل گئے ہیں خاک میں لاکھوں دل روشنہر ذرہ مجھے عرش کا تارا نظر آیا
آنکھوں کو دیکھنے کا سلیقہ جب آ گیاکتنے نقاب چہرۂ اسرار سے اٹھے
جناب کے رخ روشن کی دید ہو جاتیتو ہم سیاہ نصیبوں کی عید ہو جاتی
رخ روشن کے آگے شمع رکھ کر وہ یہ کہتے ہیںادھر جاتا ہے دیکھیں یا ادھر پروانہ آتا ہے
چہرہ و نام ایک ساتھ آج نہ یاد آ سکےوقت نے کس شبیہ کو خواب و خیال کر دیا
آئینہ کس لیے اس شوخ کے منہ چڑھتا ہےکہیں قلعی نہ کھلے چہرۂ نورانی سے
لائے کہاں سے اس رخ روشن کی آب و تاببے جا نہیں جو شرم سے ہے آب آب شمع
دل میں تیرے چہرۂ پر نور کو کرتا ہوں یادعشق گیسو میں ہوا کرتا ہے سودا رات کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books