aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chhipaa"
تم اتنا جو مسکرا رہے ہوکیا غم ہے جس کو چھپا رہے ہو
یہ میرے عشق کی مجبوریاں معاذ اللہتمہارا راز تمہیں سے چھپا رہا ہوں میں
دانستہ ہم نے اپنے سبھی غم چھپا لیےپوچھا کسی نے حال تو بس مسکرا دئیے
میں جرم کا اعتراف کر کےکچھ اور ہے جو چھپا گیا ہوں
گھر کی اس بار مکمل میں تلاشی لوں گاغم چھپا کر مرے ماں باپ کہاں رکھتے تھے
بڑا شور سنتے تھے پہلو میں دل کاجو چیرا تو اک قطرۂ خوں نہ نکلا
یہ ہمیں ہیں کہ ترا درد چھپا کر دل میںکام دنیا کے بہ دستور کیے جاتے ہیں
دوست ہر عیب چھپا لیتے ہیںکوئی دشمن بھی ترا ہے کہ نہیں
اور تو پاس مرے ہجر میں کیا رکھا ہےاک ترے درد کو پہلو میں چھپا رکھا ہے
دل میں ہے ملاقات کی خواہش کی دبی آگمہندی لگے ہاتھوں کو چھپا کر کہاں رکھوں
تمام عمر جو کی ہم سے بے رخی سب نےکفن میں ہم بھی عزیزوں سے منہ چھپا کے چلے
برق کو ابر کے دامن میں چھپا دیکھا ہےہم نے اس شوخ کو مجبور حیا دیکھا ہے
ہم سے پوچھو کہ غزل کیا ہے غزل کا فن کیاچند لفظوں میں کوئی آگ چھپا دی جائے
میں نے چاہا تھا کہ لفظوں میں چھپا لوں خود کوخامشی لفظ کی دیوار گرا دیتی ہے
کھلنا کہیں چھپا بھی ہے چاہت کے پھول کالی گھر میں سانس اور گلی تک مہک گئی
عصر نو مجھ کو نگاہوں میں چھپا کر رکھ لےایک مٹتی ہوئی تہذیب کا سرمایہ ہوں
رکھتے ہیں محبت کو تغافل میں چھپا کرپروا ہی تو کرتے ہیں جو پروا نہیں کرتے
مجھ کو یہ فکر کہ دل مفت گیا ہاتھوں سےان کو یہ ناز کہ ہم نے اسے چھینا کیسا
اپنی مٹھی میں چھپا کر کسی جگنو کی طرحہم ترے نام کو چپکے سے پڑھا کرتے ہیں
زندہ رہنے کی یہ ترکیب نکالی میں نےاپنے ہونے کی خبر سب سے چھپا لی میں نے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books