aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chiikho.n"
ہر طرف خونیں بھنور ہر سمت چیخوں کے عذابموج گل بھی اب کے دوزخ کی ہوا سے کم نہ تھی
کسی پرند کی چیخوں نے سنگ باری کیسکوت شام کا شیشہ بکھر گیا مجھ میں
ہاتھ چہرے پہ لگاتے ہی وہ گھبرا سی گئیںمیری چیخوں کے تبسم سے ملیں جب بانہیں
جو وقت ختنہ میں چیخا تو نائی نے کہا ہنس کرمسلمانی میں طاقت خون ہی بہنے سے آتی ہے
سب ستارے دلاسہ دیتے ہیںچاند راتوں کو چیختا ہے بہت
تجھے نہ مانے کوئی تجھ کو اس سے کیا مجروحچل اپنی راہ بھٹکنے دے نکتہ چینوں کو
لگا رہا ہوں مضامین نو کے پھر انبارخبر کرو مرے خرمن کے خوشہ چینوں کو
میں چیختا رہا کچھ اور بھی ہے میرا علاجمگر یہ لوگ تمہارا ہی نام لیتے رہے
چیخ اٹھتا ہے دفعتاً کردارجب کوئی شخص بد گماں ہو جائے
بلا رہا تھا کوئی چیخ چیخ کر مجھ کوکنویں میں جھانک کے دیکھا تو میں ہی اندر تھا
عجب بہار دکھائی لہو کے چھینٹوں نےخزاں کا رنگ بھی رنگ بہار جیسا تھا
بگولے اس کے سر پر چیختے تھےمگر وہ آدمی چپ ذات کا تھا
محبت چیخ بھی خاموشی بھی نغمہ بھی نعرہ بھییہ اک مضمون ہے کتنے ہی عنوانوں سے وابستہ
چلو کہ جذبۂ اظہار چیخ میں تو ڈھلاکسی طرح اسے آخر ادا بھی ہونا تھا
دل ہوا جان ہوئی ان کی بھلا کیا قیمتایسی چیزوں کے کہیں دام دیے جاتے ہیں
مری جگہ پہ کوئی اور ہو تو چیخ اٹھےمیں اپنے آپ سے اتنے سوال کرتا ہوں
ایک پرندہ چیخ رہا ہے مسجد کے مینارے پردور کہیں گنگا کے کنارے آس کا سورج ڈھلتا ہے
صدائیں ڈوب جاتی ہیں ہوا کے شور میں اور میںگلی کوچوں میں تنہا چیختا رہتا ہوں بارش میں
شب بھر اک آواز بنائی صبح ہوئی تو چیخ پڑےروز کا اک معمول ہے اب تو خواب زدہ ہم لوگوں کا
چیخ و پکار میں تو ہیں شامل تمام لوگکیا بات ہے یہ کوئی بتا بھی نہیں رہا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books