aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "fareb-e-vaada-e-fardaa"
یقین وعدۂ فردا ہمیں باور نہیں آتازباں سے لاکھ کہئے آپ کے تیور نہیں کہتے
اب وعدۂ فردا میں کشش کچھ نہیں باقیدہرائی ہوئی بات گزرتی ہے گراں اور
اس طرح خوش ہوں کسی کے وعدۂ فردا پہ میںدر حقیقت جیسے مجھ کو اعتبار آ ہی گیا
اپنا دشمن ہو اگر کچھ ہے شعورانتظار وعدۂ فردا نہ کر
وعدۂ بادۂ اطہر کا بھروسہ کب تکچل کے بھٹی پہ پئیں جرعۂ عرفاں کیسا
پورا کریں گے ہولی میں کیا وعدۂ وصالجن کو ابھی بسنت کی اے دل خبر نہیں
فریب ساقئ محفل نہ پوچھئے مجروحؔشراب ایک ہے بدلے ہوئے ہیں پیمانے
فریب عہد محبت کی سادگی کی قسموہ جھوٹ بول کہ سچ کو بھی پیار آ جائے
عقوبت ہائے فردا سے ڈراتا کیا ہے اے واعظیہ دنیا رفتہ رفتہ خود جہنم ہوتی جاتی ہے
فریب ابر کرم بھی بڑا سہارا ہےبلا سے نخل تمنا خزاں رسیدہ نہیں
کہانی ہے تو اتنی ہے فریب خواب ہستی کیکہ آنکھیں بند ہوں اور آدمی افسانہ ہو جائے
فریب قرب یار ہو کہ حسرت سپردگیکسی سبب سے دل مجھے یہ بے قرار چاہئے
کچھ ایسا ہے فریب نرگس مستانہ برسوں سےکہ سب بھولے ہوئے ہیں کعبہ و بت خانہ برسوں سے
ہائے یہ حسن تصور کا فریب رنگ و بومیں یہ سمجھا جیسے وہ جان بہار آ ہی گیا
ڈھونڈھتا پھرتا ہے مجھ کو کیوں فریب رنگ و بومیں وہاں ہوں خود جہاں اپنا پتہ ملتا نہیں
فریب ماہ و انجم سے نکل جائیں تو اچھا ہےذرا سورج نے کروٹ لی یہ تارے ڈوب جائیں گے
کسی کے وعدۂ صبر آزما کی خیر کہ ہماب اعتبار کی حد سے گزرتے جاتے ہیں
ظلمتیں وحشت فردا سے نڈھالڈھونڈھتی پھرتی ہیں گھر خوابوں کا
بھولنے والے کو شاید یاد وعدہ آ گیامجھ کو دیکھا مسکرایا خود بہ خود شرما گیا
مجھے ہے اعتبار وعدہ لیکنتمہیں خود اعتبار آئے نہ آئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books