تلاش کے نتائج
تلاش کا نتیجہ "inhii"
شعر کے متعلقہ نتیجہ "inhii"
شعر
میں سسکتا رہ گیا اور مر گئے فرہاد و قیس
کیا انہی دونوں کے حصے میں قضا تھی میں نہ تھا
بہادر شاہ ظفر
شعر
انہی حیرت زدہ آنکھوں سے دیکھے ہیں وہ آنسو بھی
جو اکثر دھوپ میں محنت کی پیشانی سے ڈھلتے ہیں
جمیلؔ مظہری
شعر
وہی چرچے وہی قصے ملی رسوائیاں ہم کو
انہی قصوں سے وہ مشہور ہو جائے تو کیا کیجے
امیتا پرسو رام میتا
شعر
ساقی مے ساغر پیمانہ میرے بس کی بات نہیں
صرف انہی سے دل بہلانا میرے بس کی بات نہیں
کنور مہیندر سنگھ بیدی سحر
شعر
بس ایک ہوا کے جھونکے تھے از صبح ازل تا شام ابد
جنت میں انہی سے راحت تھی دوزخ میں انہی سے عذاب بھی تھے