aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khauf-e-ehsaas-e-nadaamat"
یہ خود فریبئ احساس آرزو تو نہیںتری تلاش کہیں اپنی جستجو تو نہیں
کیوں مجھ کو نذر آتش احساس کر دیاکیوں جان ڈال کر مری مٹی خراب کی
مجھ کو احساس رنگ و بو نہ ہوایوں بھی اکثر بہار آئی ہے
زندگی کا دیا ہوا چہرا عشق دریا میں دھو کے آئے ہیںفرحت اللہؔ خاں گئے تھے وہاں فرحتؔ احساس ہو کے آئے ہیں
بے خود ایسا کیا خوف شب تنہائی نےصبح سے شمع جلا دی ترے سودائی نے
ساحل تمام اشک ندامت سے اٹ گیادریا سے کوئی شخص تو پیاسا پلٹ گیا
اک خوف بے پناہ ہے آنکھوں کے آر پارتاریکیوں میں ڈوبتا لمحہ ہے سامنے
دامن کے داغ اشک ندامت نے دھو دئیےلیکن یہ دل کا داغ مٹایا نہ جا سکا
نہ خوف برق نہ خوف شرر لگے ہے مجھےخود اپنے باغ کو پھولوں سے ڈر لگے ہے مجھے
وقت آیا تو خون سے اپنے داغ ندامت دھو لیں گےسایۂ زلف میں جاگنے والے سایۂ دار میں سو لیں گے
آنکھوں میں جل رہے تھے دیئے اعتبار کےاحساس ظلمت شب ہجراں نہیں رہا
دھو دیا اشک ندامت نے گناہوں کو مرےتر ہوا دامن تو بارے پاک دامن ہو گیا
وحشت دنیا گزیدہ اب ہیں ذات و کائناتشرح نالہ گریۂ احساس و جاں کیسے کروں
اک اشک ندامت سے دھل جاتے سبھی عصیاںاک اشک ندامت تک پہنچا ہی نہیں کوئی
خوف و دہشت سے لب نہیں کھلتےورنہ قاتل مری نگاہ میں ہے
قمرؔ ذرا بھی نہیں تم کو خوف رسوائیچلے ہو چاندنی شب میں انہیں بلانے کو
خدا سے ڈرتے تو خوف خدا نہ کرتے ہمکہ یاد بت سے حرم میں بکا نہ کرتے ہم
کچھ خوف خدا کیجیے اس طرح نہ چلئےسو بار تو اس چال پہ تلوار چلی ہے
اس میں نہیں ہے دخل کوئی خوف و حرص کااس کی جزا، نہ اس کی سزا ہے، یہ عشق ہے
اور احساس جہالت بڑھ گیاکس قدر پڑھ لکھ کے جاہل ہو گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books