aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kushaad"
رنج سے خوگر ہوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنجمشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں
چلے تو پاؤں کے نیچے کچل گئی کوئی شےنشے کی جھونک میں دیکھا نہیں کہ دنیا ہے
جس کھیت سے دہقاں کو میسر نہیں روزیاس کھیت کے ہر خوشۂ گندم کو جلا دو
کام اب کوئی نہ آئے گا بس اک دل کے سواراستے بند ہیں سب کوچۂ قاتل کے سوا
اک چبھن ہے کہ جو بے چین کیے رہتی ہےایسا لگتا ہے کہ کچھ ٹوٹ گیا ہے مجھ میں
کچل کچل کے نہ فٹ پاتھ کو چلو اتنایہاں پہ رات کو مزدور خواب دیکھتے ہیں
چبھن یہ پیٹھ میں کیسی ہے مڑ کے دیکھ تو لےکہیں کوئی تجھے پیچھے سے دیکھتا ہوگا
اس نقش پا کے سجدے نے کیا کیا کیا ذلیلمیں کوچۂ رقیب میں بھی سر کے بل گیا
اب نہیں ملیں گے ہم کوچۂ تمنا میںکوچۂ تمنا میں اب نہیں ملیں گے ہم
یوں پکارے ہیں مجھے کوچۂ جاناں والےادھر آ بے ابے او چاک گریباں والے
یوں مسکرائے جان سی کلیوں میں پڑ گئییوں لب کشا ہوئے کہ گلستاں بنا دیا
کشادہ دست کرم جب وہ بے نیاز کرےنیاز مند نہ کیوں عاجزی پہ ناز کرے
ہفتے میں ہیں دن سات مگر سات دنوں میںصرف ایک ہی اتوار ہے معلوم نہیں کیوں
کچل کے پھینک دو آنکھوں میں خواب جتنے ہیںاسی سبب سے ہیں ہم پر عذاب جتنے ہیں
اپنی جنت مجھے دکھلا نہ سکا تو واعظکوچۂ یار میں چل دیکھ لے جنت میری
کوچۂ عشق میں نکل آیاجس کو خانہ خراب ہونا تھا
شام پڑتے ہی کسی شخص کی یادکوچۂ جاں میں صدا کرتی ہے
ان تلخ آنسوؤں کو نہ یوں منہ بنا کے پییہ مے ہے خودکشید اسے مسکرا کے پی
خوش حال گھر شریف طبیعت سبھی کا دوستوہ شخص تھا زیادہ مگر آدمی تھا کم
مت بیٹھ آشیاں میں پروں کو سمیٹ کرکر حوصلہ کشادہ فضا میں اڑان کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books