aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saaya-e-shajar"
تھکن بہت تھی مگر سایۂ شجر میں جمالؔمیں بیٹھتا تو مرا ہم سفر چلا جاتا
یہ کس لیے اے زمانہ تری کرے تقلیدشجرؔ کا رزق سخن کربلا سے آتا ہے
گلی کے باہر تمام منظر بدل گئے تھےجو سایۂ کوئے یار اترا تو میں نے دیکھا
کیا ہو گیا گلشن کو ساکت ہے فضا کیسیسب شاخ و شجر چپ ہیں ہلتا نہیں پتا بھی
آیا یہ کون سایۂ زلف دراز میںپیشانئ سحر کا اجالا لیے ہوئے
دن کٹ رہے ہیں کشمکش روزگار میںدم گھٹ رہا ہے سایۂ ابر بہار میں
وقت آیا تو خون سے اپنے داغ ندامت دھو لیں گےسایۂ زلف میں جاگنے والے سایۂ دار میں سو لیں گے
ایسی ہوا بہی کہ ہے چاروں طرف فسادجز سایۂ خدا کہیں دارالاماں نہیں
اک نہ اک ظلمت سے جب وابستہ رہنا ہے تو جوشؔزندگی پر سایۂ زلف پریشاں کیوں نہ ہو
ابر کا سایہ و سبزہ راہ کاجان من رتھ کی سواری یاد ہے
اب اس سے کیا غرض یہ حرم ہے کہ دیر ہےبیٹھے ہیں ہم تو سایۂ دیوار دیکھ کر
پلٹ گئے جو پرندے تو پھر گلہ کیا ہےہر ایک شاخ شجر پر بچھے ہیں جال بہت
ہوتی نہ ہم کو سایۂ دیوار کی تلاشلیکن محیط زیست بہت تنگ رہ گیا
غیروں نے غیر جان کے ہم کو اٹھا دیابیٹھے جہاں بھی سایۂ دیوار دیکھ کر
ہم نے مانگا تھا سہارا تو ملی اس کی سزاگھٹتے بڑھتے رہے ہم سایۂ دیوار کے ساتھ
یہ بھی اچھا ہے کہ صحرا میں بنایا ہے مکاںاب کرائے پہ یہاں سایۂ دیوار چلا
جانے کس دم نکل آئے ترے رخسار کی دھوپمدتوں دھیان ترے سایۂ در پر رکھا
دھوپ بولی کہ میں آبائی وطن ہوں تیرامیں نے پھر سایۂ دیوار کو زحمت نہیں دی
مرے سیں دور کیا چاہتے ہیں سایۂ عشقجتے ہیں شہر کے سیانے ہوئے ہیں دیوانے
سایۂ دیوار جو روز قیامت میں نہ تھامرگ چھالا اپنا واں ہم نے بچھایا دھوپ میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books