aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shaiKH-saahab"
شیخ صاحب خدا سے ڈرتے ہوںمیں تو انگریزوں ہی سے ڈرتا ہوں
مے کدہ ہے شیخ صاحب یہ کوئی مسجد نہیںآپ شاید آئے ہیں رندوں کے بہکائے ہوئے
شیخ صاحب سے رسم و راہ نہ کیشکر ہے زندگی تباہ نہ کی
خیر دوزخ میں مے ملے نہ ملےشیخ صاحب سے جاں تو چھوٹے گی
رال ٹپکے گی شیخ صاحب کینہ دکھاؤ شراب کی صورت
شیخ صاحب کی نماز سحری کو ہے سلامحسن نیت سے مصلے پہ وضو ٹوٹ گیا
دیئے جائیں گے کب تک شیخ صاحب کفر کے فتوےرہیں گی ان کے صندوقچہ میں دیں کی کنجیاں کب تک
شاگرد رشید آپ سا ہوں شیخ جی صاحبکچھ علم و عمل تم نے نہ شیطان میں چھوڑا
رلائے گی مری یاد ان کو مدتوں صاحبکریں گے بزم میں محسوس جب کمی میری
کفر و اسلام کے جھگڑے کو چکا دو صاحبجنگ آپس میں کریں شیخ و برہمن کب تک
رونے تلک تو کس کو ہے فرصت یہاں سحابطوفاں ہوا بھی جو ٹک اک آب دیدہ ہوں
پھینکیے کیوں مئے ناقص ساقیشیخ صاحب کی ضیافت ہی سہی
معتکف ہو شیخ اپنے دل میں مسجد سے نکلصاحب دل کی بغل میں دل عبادت خانہ ہے
اجازت مانگتی ہے دخت رز محفل میں آنے کیمزا ہو شیخ صاحب کہہ اٹھیں بے اختیار آئے
بھروسہ کس قدر ہے تجھ کو اخترؔ اس کی رحمت پراگر وہ شیخ صاحب کا خدا نکلا تو کیا ہوگا
خامشی کا سبب نہیں کچھ بھیمجھ کو بس گفتگو سے نفرت ہے
کس سے تم ہمکنار تھے صاحبرات ہم بے قرار تھے صاحب
ہمیں کیا جو تربت پہ میلے رہےیہ سب کچھ ہوا ہم اکیلے رہے
بے قراری کا سبب ہر کام کی امید ہےناامیدی ہو تو پھر آرام کی امید ہے
ہر ایک شاخ پہ ویرانیاں مسلط ہیںبدن درخت بھی گویا ہے آشیانۂ شب
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books