aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "taa.iid"
اپنی تائید پہ خود عقل بھی حیران ہوئیدل نے ایسے مرے خوابوں کی حمایت کی ہے
میں کسی آنکھ سے چھلکا ہوا آنسو ہوں نبیلؔمیری تائید ہی کیا میری بغاوت کیسی
دروغ کے امتحاں کدے میں سدا یہی کاروبار ہوگاجو بڑھ کے تائید حق کرے گا وہی سزاوار دار ہوگا
چھیڑا ہے ایک نغمۂ شیریں بھی کو بہ کودل نے ہلال عید کی تائید کے لئے
ترا شعر ؔجوشش تجھے ہے پسندتو محتاج ہے کس کی تائید کا
خاطر سے جو کرنا پڑی کج فہم کی تائیدلگتا تھا کہ انکار کشی ایک ہنر ہے
اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھیجس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
کہاں تو طے تھا چراغاں ہر ایک گھر کے لیےکہاں چراغ میسر نہیں شہر کے لیے
عیادت کو مری آ کر وہ یہ تاکید کرتے ہیںتجھے ہم مار ڈالیں گے نہیں تو جلد اچھا ہو
ارمان وصل کا مری نظروں سے تاڑ کےپہلے ہی سے وہ بیٹھ گئے منہ بگاڑ کے
آج تک جو بھی ہوا اس کو بھلا دینا ہےآج سے طے ہے کہ دشمن کو دعا دینا ہے
بے نام سے اک خوف سے دل کیوں ہے پریشاںجب طے ہے کہ کچھ وقت سے پہلے نہیں ہوگا
وہی گلشن ہے لیکن وقت کی پرواز تو دیکھوکوئی طائر نہیں پچھلے برس کے آشیانوں میں
زندگی اب کے مرا نام نہ شامل کرناگر یہ طے ہے کہ یہی کھیل دوبارہ ہوگا
زندگی اپنا سفر طے تو کرے گی لیکنہم سفر آپ جو ہوتے تو مزا اور ہی تھا
موقوف ہے کیوں حشر پہ انصاف ہماراقصہ جو یہاں کا ہے تو پھر طے بھی یہیں ہو
فاصلے ایسے کہ اک عمر میں طے ہو نہ سکیںقربتیں ایسی کہ خود مجھ میں جنم ہے اس کا
چمک رہا ہے خیمۂ روشن دور ستارے سادل کی کشتی تیر رہی ہے کھلے سمندر میں
مرید سادہ تو رو رو کے ہو گیا تائبخدا کرے کہ ملے شیخ کو بھی یہ توفیق
عشق ہے طرز و طور عشق کے تئیںکہیں بندہ کہیں خدا ہے عشق
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books