aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tark-e-ta.alluq"
فرازؔ ترک تعلق تو خیر کیا ہوگایہی بہت ہے کہ کم کم ملا کرو اس سے
جواز ترک تعلق بجا سہی لیکنلہو میں ڈوب گئے کتنے سال کس سے کہوں
ہزار ترک تعلق کا اہتمام کیامگر جہاں وہ ملے دل نے اپنا کام کیا
دیکھا مجھے تو ترک تعلق کے باوجودوہ مسکرا دیا یہ ہنر بھی اسی کا تھا
خود کیا ترک تعلق ہم سےخود ہی رنجور ہوئے جاتے ہیں
ضدوں میں ترک تعلق تو کر لیا لیکنسکون ان کو نہیں بے قرار ہم بھی ہیں
میں ترک تعلق پر زندہ ہوں سو مجرم ہوںکاش اس کے لیے جیتا اپنے لیے مر جاتا
نہ سوچو ترک تعلق کے موڑ پر رک کرقدم بڑھاؤ کہ یہ حادثہ ضروری ہے
مجھے منظور گر ترک تعلق ہے رضا تیریمگر ٹوٹے گا رشتہ درد کا آہستہ آہستہ
یوں ترک تعلق کی قسم کھائے ہوئے ہوںجیسے مرے سینے میں کسی اور کا دل ہے
میں تم سے ترک تعلق کی بات کیوں سوچوںجدا نہ جسموں سے انظرؔ کبھی بھی سائے ہوئے
گو ترک تعلق میں بھی شامل ہیں کئی دکھبے کیف تعلق کے بھی آزار بہت ہیں
اے شخص تجھ سے ترک تعلق کا غم نہیںغم یہ ہے میں نے خود کو ترے ساتھ کھو دیا
یہ بات ترک تعلق کے بعد ہم سمجھےکسی سے ترک تعلق بھی اک تعلق ہے
تعلق ہے نہ اب ترک تعلقخدا جانے یہ کیسی دشمنی ہے
سکوت ترک تعلق کا اک گراں لمحہبنا گیا ہے صداؤں کا سلسلہ مجھ کو
عقل نے ترک تعلق کو غنیمت جانادل کو بدلے ہوئے حالات پہ رونا آیا
ہم سے اگر ہے ترک تعلق تو کیا ہوایارو کوئی تو ان کی خبر پوچھتے چلو
مشکل تھا بہت میرے لیے ترک تعلقیہ کام بھی تم نے مرا آسان کیا ہے
بہانے ترک تعلق کے کس نے ڈھونڈے تھےیہ سارے حلقۂ یاراں میں فیصلے ہوں گے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books