aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "thamtaa"
اٹھتا ہے ایک پاؤں تو تھمتا ہے ایک پاؤںنقش قدم کی طرح کہاں گھر بنائیں ہم
دل تھامتا کہ چشم پہ کرتا تری نگاہساغر کو دیکھتا کہ میں شیشہ سنبھالتا
جب تمہاری یہ ماتمی آنکھیںمسکراتی ہیں شور تھمتا ہے
رگ سنگ سے ٹپکتا وہ لہو کہ پھر نہ تھمتاجسے غم سمجھ رہے ہو یہ اگر شرار ہوتا
یوں جو تکتا ہے آسمان کو توکوئی رہتا ہے آسمان میں کیا
تھکنا بھی لازمی تھا کچھ کام کرتے کرتےکچھ اور تھک گیا ہوں آرام کرتے کرتے
ادا سے دیکھ لو جاتا رہے گلہ دل کابس اک نگاہ پہ ٹھہرا ہے فیصلہ دل کا
ایک سفر وہ ہے جس میںپاؤں نہیں دل تھکتا ہے
جتنا دیکھو اسے تھکتی نہیں آنکھیں ورنہختم ہو جاتا ہے ہر حسن کہانی کی طرح
مے پی کے جو گرتا ہے تو لیتے ہیں اسے تھامنظروں سے گرا جو اسے پھر کس نے سنبھالا
تھمتے تھمتے تھمیں گے آنسورونا ہے کچھ ہنسی نہیں ہے
ہنسی تھمی ہے ان آنکھوں میں یوں نمی کی طرحچمک اٹھے ہیں اندھیرے بھی روشنی کی طرح
میں تمام دن کا تھکا ہوا تو تمام شب کا جگا ہواذرا ٹھہر جا اسی موڑ پر تیرے ساتھ شام گزار لوں
وہ ایک عکس کہ پل بھر نظر میں ٹھہرا تھاتمام عمر کا اب سلسلہ ہے میرے لیے
حیرت سے تکتا ہے صحرا بارش کے نذرانے کوکتنی دور سے آئی ہے یہ ریت سے ہاتھ ملانے کو
میں زخم کھا کے گرا تھا کہ تھام اس نے لیامعاف کر کے مجھے انتقام اس نے لیا
یہاں تک آتے آتے سوکھ جاتی ہے کئی ندیاںمجھے معلوم ہے پانی کہاں ٹھہرا ہوا ہوگا
پاس جب تک وہ رہے درد تھما رہتا ہےپھیلتا جاتا ہے پھر آنکھ کے کاجل کی طرح
بچے میری انگلی تھامے دھیرے دھیرے چلتے تھےپھر وہ آگے دوڑ گئے میں تنہا پیچھے چھوٹ گیا
برسات تھم چکی ہے مگر ہر شجر کے پاساتنا تو ہے کہ آپ کا دامن بھگو سکے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books