aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zauq-e-shiiriini-e-guftaar"
بچپن نے ہمیں دی ہے یہ شیرینیٔ گفتاراردو نہیں ہم ماں کی زباں بول رہے ہیں
اے ذوقؔ تکلف میں ہے تکلیف سراسرآرام میں ہے وہ جو تکلف نہیں کرتا
ذوقؔ جو مدرسے کے بگڑے ہوئے ہیں ملاان کو مے خانے میں لے آؤ سنور جائیں گے
پھر دیکھیے انداز گل افشانیٔ گفتاررکھ دے کوئی پیمانۂ صہبا مرے آگے
اے ذوقؔ دیکھ دختر رز کو نہ منہ لگاچھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی
ناز ہے گل کو نزاکت پہ چمن میں اے ذوقؔاس نے دیکھے ہی نہیں ناز و نزاکت والے
ان دنوں گرچہ دکن میں ہے بڑی قدر سخنکون جائے ذوقؔ پر دلی کی گلیاں چھوڑ کر
ایک پتھر پوجنے کو شیخ جی کعبے گئےذوقؔ ہر بت قابل بوسہ ہے اس بت خانے میں
پیر مغاں کے پاس وہ دارو ہے جس سے ذوقؔنامرد مرد مرد جواں مرد ہو گیا
راحت کے واسطے ہے مجھے آرزوئے مرگاے ذوقؔ گر جو چین نہ آیا قضا کے بعد
اے ذوقؔ وقت نالے کے رکھ لے جگر پہ ہاتھورنہ جگر کو روئے گا تو دھر کے سر پہ ہاتھ
جسے ذوق بادہ پرستی نہیں ہےمرے سامنے اس کی ہستی نہیں ہے
تصور میں تجھے ذوق ہم آغوشی نے بھینچا تھابہاریں کٹ گئی ہیں آج تک پہلو مہکتا ہے
گفتگو اچھی لگی ذوق نظر اچھا لگامدتوں کے بعد کوئی ہم سفر اچھا لگا
اللہ رے ذوق دشت نوردی کہ بعد مرگہلتے ہیں خود بہ خود مرے اندر کفن کے پاؤں
میں اور ذوق بادہ کشی لے گئیں مجھےیہ کم نگاہیاں تری بزم شراب میں
ہر چند مری قوت گفتار ہے محبوسخاموش مگر طبع خود آرا نہیں ہوتی
ہے خیال اس کا مانع گفتارورنہ سو قوت بیاں ہے مجھے
رہی نہ طاقت گفتار اور اگر ہو بھیتو کس امید پہ کہیے کہ آرزو کیا ہے
یہاں کوتاہی ذوق عمل ہے خود گرفتاریجہاں بازو سمٹتے ہیں وہیں صیاد ہوتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books