aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "اخبار"
ایرے غیرے لوگ بھی پڑھنے لگے ہیں ان دنوںآپ کو عورت نہیں اخبار ہونا چاہئے
خط غیر کا پڑھتے تھے جو ٹوکا تو وہ بولےاخبار کا پرچہ ہے خبر دیکھ رہے ہیں
وہ اپنا جسم سارا سونپ دینا میری آنکھوں کومری پڑھنے کی کوشش آپ کا اخبار ہو جانا
ہمارے شہر کے لوگوں کا اب احوال اتنا ہےکبھی اخبار پڑھ لینا کبھی اخبار ہو جانا
سو جاتے ہیں فٹ پاتھ پہ اخبار بچھا کرمزدور کبھی نیند کی گولی نہیں کھاتے
اب تو بدنامی سے شہرت کا وہ رشتہ ہے کہ لوگننگے ہو جاتے ہیں اخبار میں رہنے کے لیے
ادب نہیں ہے یہ اخبار کے تراشے ہیںگئے زمانوں کی کوئی کتاب دے جاؤ
اخبار میں روزانہ وہی شور ہے یعنیاپنے سے یہ حالات سنور کیوں نہیں جاتے
وسیمؔ ذہن بناتے ہیں تو وہی اخبارجو لے کے ایک بھی اچھی خبر نہیں آتے
اخبار سے مری خبر مرگ اے حفیظؔمیرا ہی دوست پڑھ کے سنائے تو کیا کروں
اتنا سانسوں کی رفاقت پہ بھروسہ نہ کروسب کے سب مٹی کے انبار میں کھو جاتے ہیں
سرخیاں امن کی تلقین میں مصروف رہیںحرف بارود اگلتے رہے اخبار کے بیچ
یہی اخبار کی سرخی بنے گاذرا سا کام چنگاری کرے ہے
ناخدا دیکھ رہا ہے کہ میں گرداب میں ہوںاور جو پل پہ کھڑے لوگ ہیں اخبار سے ہیں
سب کی پگڑی کو ہواؤں میں اچھالا جائےسوچتا ہوں کوئی اخبار نکالا جائے
سب کے دکھ سکھ اس کے چہرے پر لکھے پائے گئےآدمی کیا تھا ہمارے شہر کا اخبار تھا
سنی سنائی پہ ہرگز کبھی عمل نہ کروہمارے حال کے اخبار دیکھتے جاؤ
جس میں انسان کے دل کی نہ ہو دھڑکن نیرجؔشاعری تو ہے وہ اخبار کے کترن کی طرح
ملی ہے جب سے انہیں بولنے کی آزادیتمام شہر کے اخبار جھوٹ بولتے ہیں
ذرا سی چائے گری اور داغ داغ ورقیہ زندگی ہے کہ اخبار کا تراشا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books