aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "جانا"
خود کو جانا جدا زمانے سےآ گیا تھا مرے گمان میں کیا
بار بار اٹھنا اسی جانب نگاہ شوق کااور ترا غرفے سے وہ آنکھیں لڑانا یاد ہے
ترے وعدے پر جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جاناکہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا
وہ کون تھا کہ تمہیں جس نے بے وفا جاناخیال خام یہ سودائے خام کس کا تھا
ان سے نظریں کیا ملیں روشن فضائیں ہو گئیںآج جانا پیار کی جادوگری کیا چیز ہے
نئی عمروں کی خود مختاریوں کو کون سمجھائےکہاں سے بچ کے چلنا ہے کہاں جانا ضروری ہے
جو ان پہ گزرتی ہے کس نے اسے جانا ہےاپنی ہی مصیبت ہے اپنا ہی فسانا ہے
جدھر جاتے ہیں سب جانا ادھر اچھا نہیں لگتامجھے پامال رستوں کا سفر اچھا نہیں لگتا
اب کیوں نہ زندگی پہ محبت کو وار دیںاس عاشقی میں جان سے جانا بہت ہوا
آج تک اپنی بیکلی کا سببخود بھی جانا نہیں کہ تجھ سے کہیں
اس کو بھی جلا دکھتے ہوئے من اک شعلہ لال بھبوکا بنیوں آنسو بن بہہ جانا کیا یوں ماٹی میں مل جانا کیا
رہرو راہ محبت رہ نہ جانا راہ میںلذت صحرا نوردی دورئ منزل میں ہے
وائے دیوانگی شوق کہ ہر دم مجھ کوآپ جانا ادھر اور آپ ہی حیراں ہونا
میں بھی اسے کھونے کا ہنر سیکھ نہ پایااس کو بھی مجھے چھوڑ کے جانا نہیں آتا
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آآ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
کیسے جانا ہے کہاں جانا ہے کیوں جانا ہےہم کہ چلتے چلے جاتے ہیں پتا کچھ بھی نہیں
دل کا دکھ جانا تو دل کا مسئلہ ہے پر ہمیںاس کا ہنس دینا ہمارے حال پر اچھا لگا
لے چلا جان مری روٹھ کے جانا تیراایسے آنے سے تو بہتر تھا نہ آنا تیرا
ڈر ہم کو بھی لگتا ہے رستے کے سناٹے سےلیکن ایک سفر پر اے دل اب جانا تو ہوگا
خوش نہ آیا ہمیں جیے جانالمحے لمحے پہ بار تھے ہم تو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books